اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.2 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیاہے۔
یہ زلزلہ جمعرات بمطابق 27 مارچ 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق 1:28 بجے دوپہر آیا ہے جس کی شدت 5.2 اور گہرائی 198 کلومیٹر تھی۔
نیشنل سیزمک سینٹرکے مطابق، زلزلے کا مرکز ہندوکش، افغانستان میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، نتھیا گلی، بونیر، صوابی، لوئر دیر، اپر دیر، سوات، چترال، شانگلہ، مالاکنڈ اور دیگر قریبی علاقوں میں محسوس کیے گئے ہیں ۔ لوگ خوف کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔