آئی سی سی نے مئی 2023 کے بہترین کھلاڑی کا نام بتا دیا
آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر مئی2023 کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ بن گئے ہیں۔ انہوں نے مئی 2023 کے بہترین کھلاڑی کا نام اپنے نام کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 23 سالہ نوجوان نے اپنے پہلے مینز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور بنگلہ دیش کے نجم الحسین شانتو کو شکست دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | چیئرمین پی سی بی کی تقرری کے بارے میں غیر یقینی صورتحال
انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دوسرے ون ڈے میں 112 گیندوں پر 140 رنز بنائے جس میں 10 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 206 رنز بنائے۔
دوسری جانب، بابر اعظم نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 162 رنز بنائے، جس میں مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور پہلے ون ڈے میں 107 اور 54 رنز شامل تھے۔