قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کیا وہ بھی ڈھکے چُھپے الفاظ میں ہانیہ عامر کا ساتھ دے رہے ہیں؟۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ اس دُنیا میں کافی اہم چیزیں بھی ہو رہی ہیں۔بھائیوں، بہنوں، بچوں اور انفلوئنسروں، آپ سب ان پر بھی بات کر لیں۔
سابق کرکٹر کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے اس ٹویٹ میں درحقیقت چھہے الفاظ مین اداکارہ ہانیہ عامر کا ساتھ دیا یے۔
تاہم یہ واضح رہے کہ شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں کہیں بھی ہانیہ عامر کا نام نہیں لکھا ہے تاہم زوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ کو ہانیہ عامر کی حمایت قرار دیا یے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم عمران خان کو بڑے دعوے کرنے کی عادت ہے، بلاول بھٹو
واضح رہے کہ کچھ ہی دن پہلے ہانیہ عامر نے گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل دیا تھا۔
ہانیہ عامر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنے بھائی کو اس طرح سے سنبھالا جاتا ہے کہ جب وہ ایک سو ایک بخار میں مبتلا ہو۔
پوسٹ کی گئی ویڈیو میں ہانیہ عامر کے ساتھ عاشر وجاہت تھے اور وہ بیڈ پر کمبل لئے لیٹے ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی تاہم اب شوبز شخصیات کی بڑی تعداد ہانیہ عامر کا ساتھ دینے کے لئے کھڑی ہو گئی ہے۔