ویرات کوہلی اپنی غیر معمولی اور قابلِ تعریف بیٹنگ، مستقل مزاجی اور قابلیت کی بدولت پاکستان میں بھی بڑی تعداد میں فینز رکھتے ہیں۔ ان کی پاکستانی کھلاڑیوں سے عزت و احترام پر مبنی تعلقات اور عمدہ کارکردگی نے انہیں یہاں بھی مقبول بنایا تھا۔ بلکہ خاص طور پر ان کی 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار اور قابلِ تعریف اننگز نے پاکستانی شائقین کو بھی متاثر کیا تھا۔ کرکٹ کی سرحدوں سے بالاتر مقبولیت نے ویرات کوہلی کو پاکستان میں ایک عمدہ اور پسندیدہ کھلاڑی بنایا ہے۔
ویرات کوہلی کی عمدہ کرکٹنگ صلاحییت
ویرات کوہلی کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے بہترین اور قابلِ تعریف بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ وہ تینوں فارمیٹس میں اپنی
کارکردگی سے دنیا کو حیران کر چکے ہیں۔ ان کی مستقل مزاجی اور پریشر میں عمدہ کھیلنے کی صلاحیت نے انہیں پاکستانی شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ حاصل کرنے میں مدد دی ہے
ویرات کوہلی کا پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کے لیے احترام
ویرات کوہلی نہ صرف میدان میں بلکہ میدان کے باہر بھی بہترین کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پاکستانی کرکٹرز کے لیے عزت و احترام کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ بابراعظم، محمد رضوان، اور شاہین آفریدی کے ساتھ ان کی خوشگوار اور قابلِ ذکر ملاقاتوں اور تعریفی الفاظ کو پاکستانی مداحوں نے بے حد پسند کیا ہے۔
پاکستان میں ویرات کی مقبولیت دلیپساب، مسٹر بچن اور شاہ رخ کے برابر ہے۔ ہندوستان کی طرح، آپ لوگ ہمارے باؤلرز سے محبت کرتے تھے – وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر گھر کے نام بن گئے۔ یہاں پاکستان میں، ہم نے گواسکرصاب، ٹنڈولکر، پھر دھونی اور اب کوہلی کو پسند کیاہے۔
ضرور پڑھیں۔ پاکستان نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے نئے ٹی ٹوئنٹی کپتان اور اسکواڈ کا اعلان کردیاہے۔
انڈین ایکسپریس نے سابق کپتان اظہر علی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ: جس دن ویرات لاہور، کراچی، راولپنڈی یا ملتان میں جو کے پاکستان کے بڑے شہر ہیں، کھیلیں گے، تب ہی آپ لوگ پاکستان میں اس کے جلوے کو سمجھیں گے۔
گزشتہ سال میں پاکستان اور سری لنکا کی ایک عمدہ مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ سے قبل، صوبہ بلوچستان کے گوادر سے تعلق رکھنے والے ایک ریت آرٹسٹ سچن بلوچ نے کوہلی کی عمدہ تصویر بنائی تھی۔ آرٹسٹ کی فوٹیج اور ساحل کی ریت پر اس کا کام سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ میں صرف ویرات کوہلی سے اپنی محبت، خلوص اور احترام ظاہر کرنا چاہتا تھا وہ بہترین ہے،” اس نے پھر کہا تھا۔