معافی کیوں اور کب مانگی جائے ؟
معافی مانگنا بعض اوقات تو ضرورت ہوتی ہے اور یہ ایک مہارت بھی ہے جس میں اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا اور اس کی ذمہ داری قبول کرنا، پچھتاوا کا اظہار کرنا اور کسی بھی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کرنا شامل ہے۔ زندگی کی دوڑ میں کبھی نا کبھی ہم سب کو ہی اس چیز کی اخلاقا یا مجبورا ضرورت پڑتی ہے کہ ہم معافی مانگیں لیکن ہم میں سے کم لوگ اسے درست طریقے سے کرنا جانتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات کسی کے معافی مانگنے کے باوجود ہم اسے دل سے معاف نہیں پڑ پاتے۔ تو آئیے جانئے کہ معافی مانگنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
کسی سے معافی مانگنے کا درست طریقہ کیا ہے؟
تسلیم کریں کہ آپ نے کیا غلط کیا
معافی کاآغاز اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کریں کہ آپ نے غلط کیا اور اس سے دوسرا شخص متاثر ہوا۔ بہانے نہ بنائیں یا الزام دوسروں پر ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔
پچھتاوا ظاہر کریں
جس سے معافی مانگ رہے ہیں اسے بتائیں کہ آپ اپنے عمل کے اثرات سےواقف ہیں اور اس پر ہونے والے اس کے نقصان پر حقیقی پچھتاوا کا اظہار کرتے ہیں۔ "مجھے افسوس ہے” جیسے جملے استعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں | سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال خطرناک کیوں ہے؟
یہ بھی پڑھیں | عمران خان کے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے نیب ٹیم دبئی پہنچ گئی
درستگی کریں
اگر آپ نے کوئی ایسی غلطی کی ہے جس کی تلافی یا درستگی ممکن ہے تو فورا درستگی کر لیں۔ ایسی غلطی پر زبانی معافی فائدہ نہیں دے گی۔
بدلنے کا عہد کریں
اپنی غلطی سے سیکھنے کا عہد کریں اور اپنے رویے میں تبدیلیاں لائیں تاکہ ایسی غلطیوں کو دوبارہ ہونے سے روکا جا سکے۔ جس کی دل آزاری ہوئی، اسے بتائیں کہ آپ اپنا رویہ بہتر کر لیں گے۔
یہاں یہ بات اہم ہے کہ ایک مؤثر معافی صرف درست الفاظ کی ادائیگی نہیں ہے۔ آپ کو نقصان کی تلافی کی کوشش کرنی چاہیے اور آئیندہ اس غلطی کو کرنے سے مکمل پرہیز کرناچاہیے۔