کبری خان نے عادل راجہ کو خبردار کر دیا
پاکستانی اداکاراؤں کے حوالے سے جاری تنازع کے دوران کبریٰ خان نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں میجر (ر) عادل راجہ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ تین دن کے اندر اپنا بیان واپس لیں یا وہ قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوجائیں۔
کبریٰ خان اور تین دیگر اداکاراؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ مل کر نامناسب کام کئے۔
کبری خان کا میجر (ر) عادل راجہ کو جواب
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کبری خان نے نے کہا کہ اگر عادل راجہ معافی نہیں مانگتے یا بیان واپس نہیں لیتے تو وہ انصاف کے لئے برطانوی عدالتی نظام تک جائیں گی۔ عادل راجہ اپنے الزامات کی تصدیق کے لیے ٹھوس ثبوت پیش کریں یا ہتک عزت کے مقدمے کے لیے تیار ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں | کیا پاکستانی ڈرامے واقعی دیکھنے کے قابل ہیں ؟
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں ایمازون پرائم ویڈیو کیسے حاصل کریں؟
کبری خان نے مزید لکھا کہ میں شروع میں خاموش رہی کیونکہ ظاہر ہے کہ ایک جعلی ویڈیو میرے خلاف کچھ نہیں کر سکتی لیکن اب بہت ہو چکا۔ آپ کو لگتا ہے کے میں چپ بیٹھونگی تو یہ غلط ہے۔
کبری خان نے عادل راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس 3 دن ہیں ثبوت دیں یا اپنا بیان واپس لیں اور عوامی طور پر معافی مانگیں ورنہ میں آپ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کروں گی۔ میں حق پر ہوں اور میں کسی کے باپ سے نئی ڈرتی۔
عادل راجہ کا اداکاروؤں پر الزام
عادل راجہ نے اپنے حالیہ بلاگ میں الزام لگایا ہے کہ کچھ اداکارائیں ایک ایجنڈے کے تحت اعلیٰ فوجی افسران کے لیے کام کر رہی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اداکاراؤں کے مکمل نام ظاہر نہیں کیے اور صرف ابتدائی نام بتائے ہیں تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگا لیا ہے کہ وہ کس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور ان اداکاروں کی تصاویر اور ویڈیوز کو توہین آمیز تبصروں کے ساتھ شیئر کرنا شروع کر دیا ہے۔