پی ایس ایل کے میچز جو کورونا وباء کی وجہ سے منسوخ ہو گئے تھے انہیں نومبر میں دوبارہ ہونے کے چانسز بڑھ گئے ہیں بلکہ اس کام کا شمار ترجیحی بنیادوں پر ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں سیزن پی ایس ایل فائیو کے باقی 4 میچز کو نومبر میں کروانا پہلی ترجیح قرار دے دی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق اس متعلق موجودہ کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس متعلق ایس او پیز بنائے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارری پہلی ترجیح یہی ہے کہ نومبر میں فرینچائزرز سے مشاورت کے بعد پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز نومبر میں کروائے جائیں۔ جبکہ اس متعلق مزید غور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کی وجہ سے بہت سے معاملات غیر یقینی کا شکار ہیں تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ نومبر میں ملتوی شدہ میچز کروا دئیے جائیں۔
حکام زرائع کے مطابق پی سی بی اور فرینچائزرز کا اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ وہ باہمی تعاون کے ساتھ چلیں گے۔ گورننگ کونسل کی جانب سے اس اقدام کو سراہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کو الگ شعبہ بنا دیا گیا ہے۔
چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ گورننگ کونسل کے ساتھ ہونے والا اجلاس اہم تھا، ہمیں پی ایس ایل کو مل کر ایک مضبوط اور بڑا برینڈ بنانا ہے جس کے لئے ہم سب کوشاں ہیں۔
لاہور قلندر کے سی ای او ثمین رانا کہتے ہیں کہ پی سی بی کے ساتھ پارٹنر شپ کا ایک اہم پہلو ان کی آپس میں مشاورت کا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہماری معنی خیز بات ہوئی ہے جو کہ خوش آئیند ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لئے بہت ضروری ہے کہ اسے الگ شعبہ قرار دے دیا جائے۔
یاد رہے کہ کوونا وائرس کی عالمہ وباء کے پیش نظر پاکستان حکومت کی جانب سے چلنے والے ہی ایس ایل میچز کو احتیاطی تدابیر کے تحت منسوخ کر دیا گیا تھا تاہم اب کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے لہ ترجیحی بنیادوں پر ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے نومبر مین پی ایس ایل میچز کو بحال کیا جائے گا تاہم اس کا اب تک ختمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔