اداکاروں کے شدید احتجاج اور بےروزگاری و افلاس کی خبروں کے بعد پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے باعث بند تھیٹرز کو عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی پارلیمانی سیکٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فنکاروں کو اس پیرئیڈ کے دوران رجسٹریشن کی تکمیل کے پانچ ہانچ ہزار روپیہ دیں گے۔
زرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس پارلیمانی رولز کے مطابق 7 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی اجلاس کے 7 اگست تک ملتوی ہونے کی مخالفت کی اور اسے غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاسب روز سوموار دو گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین میاں محمد شفیع کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس ہونے والے اجلاس میں محکمہ اطلاعات و ثقافت سے متعلق سوالات متعلقہ پارلیمانی سیکٹری ندیم قریشی کی جانب سے دئیے گئے۔
پارلیمانی سیکٹری ندیم قریشی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ہونے والے تھیٹر اور سینما گھروں کو عید کے بعد کھولا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پنجاب کی جانب سے فن اور ثقافت کی تروہج کی خاطر راولپنڈی اور ملتان میں ایف-ایم ریڈیو اسٹیشن بھی قائم کئے جا رہے ہیں جبکہ ان کا دائرہ کار ڈیویژن سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ن لیگی رکن اسمبلی ارشد ملک کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکٹری ندیم قریشی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 40 پروگرام پنجاب کلچر کے مطابق ساہیوال میں منعقد کئے جا چکے ہیں۔ عوام کی جانب سے ان پروگرامز کو انٹرٹینمنٹ کے طور پر دیکھا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف پروگرامز مختلف اوقات میں کروائے گئے ہیں۔