Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب: عید کے بعد تھیٹر کھولنے کا فیصلہ

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 28, 2020
in پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
پنجاب-میں-تھیٹر-کھولنے-کا-فیصل

اداکاروں کے شدید احتجاج اور بےروزگاری و افلاس کی خبروں کے بعد پنجاب حکومت نے کورونا وباء کے باعث بند تھیٹرز کو عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی پارلیمانی سیکٹری نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فنکاروں کو اس پیرئیڈ کے دوران رجسٹریشن کی تکمیل کے پانچ ہانچ ہزار روپیہ دیں گے۔ 

زرائع کے مطابق اسمبلی اجلاس پارلیمانی رولز کے مطابق 7 اگست تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن ارکان نے اسمبلی اجلاس کے 7 اگست تک ملتوی ہونے کی مخالفت کی اور اسے غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاسب روز سوموار دو گھنٹے کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین میاں محمد شفیع کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اس ہونے والے اجلاس میں محکمہ اطلاعات و ثقافت سے متعلق سوالات متعلقہ پارلیمانی سیکٹری ندیم قریشی کی جانب سے دئیے گئے۔

پارلیمانی سیکٹری ندیم قریشی نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باعث ہونے والے تھیٹر اور سینما گھروں کو عید کے بعد کھولا جائے گا۔ 

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ پنجاب کی جانب سے فن اور ثقافت کی تروہج کی خاطر راولپنڈی اور ملتان میں ایف-ایم ریڈیو اسٹیشن بھی قائم  کئے جا رہے ہیں جبکہ ان کا دائرہ کار ڈیویژن سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ن لیگی رکن اسمبلی ارشد ملک کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکٹری ندیم قریشی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے 40 پروگرام پنجاب کلچر کے مطابق ساہیوال میں منعقد کئے جا چکے ہیں۔ عوام کی جانب سے ان پروگرامز کو انٹرٹینمنٹ کے طور پر دیکھا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے مختلف پروگرامز مختلف اوقات میں کروائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سندھ نے یوم پاکستان پر 23 مارچ کو عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا
بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی سربراہ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بریک تھرو، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 29, 2026
پاک کوریا عدالتی تعاون فروغ

اسلام آباد میں بریک تھرو، پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

ستمبر 29, 2026
پنجاب اقلیتی نوجوان سول سروسز کورس

حکومتِ پنجاب کا بڑا بریک تھرو، لاہور میں ایک ماہ کے فری رہائشی کورس کا باقاعدہ آغاز

ستمبر 28, 2026
پاکستان چیس اولمپیاڈ گولڈ میڈل

ازبکستان میں تاریخی بریک تھرو، 46ویں شطرنج اولمپیاڈ میں پاکستان اوپن ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ستمبر 28, 2026
پاکستان آئی ایم ایف قرض مذاکرات

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 1.2 ارب ڈالر قسط کے لیے کلیدی مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، نئے معاشی اہداف کا جائزہ

ستمبر 28, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان سہ فریقی کرکٹ سیریز

پی سی بی ڈومیسٹک کوریڈور اپڈیٹ، زمبابوے اور آئرلینڈ کے ساتھ سہ فریقی کرکٹ سیریز خطرات 

ستمبر 29, 2026
ستھرا پنجاب اتھارٹی سربراہ

ستھرا پنجاب اتھارٹی کا بریک تھرو، ڈپٹی کمشنرز کو اضلاع میں چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

ستمبر 29, 2026
پاک کوریا عدالتی تعاون فروغ

اسلام آباد میں بریک تھرو، پاکستان اور جنوبی کوریا کا عدالتی نظام کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

ستمبر 29, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.