اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

ٹنڈو اللہ یار کار نہر میں گرنے سے چار دوست جاں بحق

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اپریل 2, 2025
in اہم خبریں, علاقائی خبریں
ٹنڈو اللہ یار کار نہر میں گرنے سے چار دوست جاں بحق

ٹنڈو اللہ یار ضلع میں پیر کی رات ایک افسوسناک حادثے میں چار دوستوں کی جانیں ضائع ہو گئیں جب ان کی کار بے قابو ہو کر نصیر نہر میں جاگری۔  

پولیس کے مطابق یہ نوجوان کراچی سے میرپورخاص جا رہے تھے کہ اچانک گاڑی کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ کنٹرول کھو بیٹھے اور کار نہر میں جا گری۔ میرپورخاص ایس ایس پی سلیم شاہ نے تصدیق کی ہے کہ لاشوں کو نکال کر راتوں رات کراچی منتقل کر دیا گیا۔ 

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالاحد شیخ ،  سمیر ، علی شان اور عدیل کے نام سے کی جارہی ہے۔ 

علی شیخ (عمر 23 سال) ولد محمد اسلم شیخ  میرپورخاص سے تعلق رکھتے تھے مگر کراچی میں رہائش پذیر تھے۔  سمیر (عمر 21 سال) کے والد کا نام رضوان الدین صدیقی بتایا جارہا ہے۔   

علی شان (عمر 26 سال) ولد محمد اقبال  اصل میں سیالکوٹ سے تھے مگر کراچی میں مقیم تھے۔  

اسی طرح عدیل(عمر 20 سال) کے والد نام اعظم فارقی ہے۔  

ٹنڈو اللہ یار پولیس کے ترجمان امین گل کے مطابق عبدالاحد اور اس کے دوستوں نے گاڑی کرائے پر لی تھی تاکہ وہ اپنے کزن اسفند لغاری سے میرپورخاص میں ملاقات کر سکیں۔ چاروں دوست کراچی کے ایک ہی علاقے میں رہتے تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ سمیر اور عدیل اصل میں میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی تھے،مگر بعد میں ان کے خاندان کراچی منتقل ہو گئے تھے۔    

حادثے کے فوراً بعد مقامی غوطہ خوروں نے نہر میں چھلانگ لگا کر لاشوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ یہ افسوسناک واقعہ سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ زیر بحث رہا۔  

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم کشمیری عوام کی حالت زار کو اجاگر کرنے کے لئے بھرپور مہم کی قیادت کریں گے.

مقامی رہائشی پونہل ناریجو نے ایک دکاندار کا انٹرویو کیا جو حادثے کا چشم دید گواہ تھا۔ دکاندار کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ سڑک کے ڈیزائن میں خامی ہو سکتی ہے۔ نصیر نہر پر بنا پل سنگل لین ہے جب کہ میرپورخاص اور ٹنڈو اللہ یار کے درمیان سڑک ڈبل کیرج وے ہے۔ اچانک سڑک کی چوڑائی میں ہونے والی تبدیلی ممکنہ طور پر ڈرائیور کے لیے الجھن کا باعث بنی اور گاڑی بے قابو ہو کر نہر میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں : صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

ستمبر 4, 2025
پشاور کے 10 تاریخی مقامات

پشاور کے 10 تاریخی مقامات

ستمبر 4, 2025
پشاور کی 10 بہترین جامعات

پشاور کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 4, 2025
ملتان کے 8 بہترین شاپنگ مراکز

ملتان کے 8 بہترین شاپنگ مراکز

ستمبر 3, 2025
فیصل آباد کے 10 مشہور ٹیکسٹائل

فیصل آباد کے 10 مشہور ٹیکسٹائل بازار

ستمبر 3, 2025
افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوری امدادی کارروائیاں

افغانستان میں زلزلے کے بعد متحدہ عرب امارات کی فوری امدادی کارروائیاں

ستمبر 3, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

فیصل آباد کے 8 مشہور پارکس

ستمبر 4, 2025
پشاور کے 10 تاریخی مقامات

پشاور کے 10 تاریخی مقامات

ستمبر 4, 2025
پشاور کی 10 بہترین جامعات

پشاور کی 10 بہترین جامعات

ستمبر 4, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔