Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا 

عدیل حسن by عدیل حسن
اپریل 2, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, پاکستان قومی خبریں – ملکی سطح کی اہم اور تازہ ترین رپورٹس
صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس میں مبتلا

 ایوان صدر کی جانب سے بدھ کے روز جاری کیے گئے بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے  

صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ اس وقت آئسولیشن میں ہیں۔

یہ خبر اس وقت منظر عام پر آئی جب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صدر آصف علی زرداری کو کراچی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا ہے جہاں انہوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی تھی۔  

صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کے مطابق صدر زرداری کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے جن سے کورونا کی تصدیق ہوئی۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ صدر زرداری ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کی زیر نگرانی ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔ انہیں مکمل صحت یابی تک آئسولیشن میں رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔  

کچھ خبروں میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ صدر آصف زرداری کو علاج کے لیے دبئی منتقل کیا جا رہا ہے تاہم ان اطلاعات کی فوری طور پر تردید کر دی گئی۔  

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر زرداری کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور وہ پاکستان میں ہی زیر علاج ہیں۔ انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ صدر کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوئی حقیقت نہیں۔  

وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی صدر زرداری کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں بشمول سینیٹر سحر کامران نے بھی صدر زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ تینوں بل پارلیمنٹ میں منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

صدر آصف زرداری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مختلف طبی معائنے کروا رہے ہیں اور جلد ہی اسپتال سے ڈسچارج ہو جائیں گے۔ اس دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی صدر کے معالج سے رابطہ کر کے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

اسلام آباد فائر بریگیڈ بیڑے توسیع

اسلام آباد ریسکیو بیڑے میں توسیع، 21 نئی فائر فائٹنگ گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

اکتوبر 7, 2026
الحمرا یونیورسٹی فیکلٹی نوکریاں

الحمرا یونیورسٹی نے فیکلٹی آسامیوں کا اعلان کر دیا، مستقل نوکریوں کے لیے درخواستیں مطلوب

اکتوبر 7, 2026
سرمائی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان

 گیس کی سپلائی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری تیار کرنے کا حکم،

اکتوبر 7, 2026
پاک ترکمانستان براہ راست پروازیں تجارت

پاک ترکمانستان پروازوں کی بحالی، وسطی ایشیا تک رسائی اور تجارت بڑھانے کے لیےروڈ میپ فعال

اکتوبر 7, 2026
پاکستان پٹرولیم نرخوں میں اضافہ

مسلسل پٹرول مہنگا، اوگرا نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور ڈیزل میں کمی کا اسمارٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اکتوبر 6, 2026
لائیو اسٹاک امپورٹ ڈیوٹی فری اسکیم

لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے وزیراعظم کا پراجیکٹ، جانوروں کی درآمد اور کارپوریٹ فارمنگ ماڈل لائیو

اکتوبر 6, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

اسلام آباد فائر بریگیڈ بیڑے توسیع

اسلام آباد ریسکیو بیڑے میں توسیع، 21 نئی فائر فائٹنگ گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں

اکتوبر 7, 2026
الحمرا یونیورسٹی فیکلٹی نوکریاں

الحمرا یونیورسٹی نے فیکلٹی آسامیوں کا اعلان کر دیا، مستقل نوکریوں کے لیے درخواستیں مطلوب

اکتوبر 7, 2026
سرمائی گیس لوڈ مینجمنٹ پلان

 گیس کی سپلائی کا مشن، وزیراعظم شہباز شریف کا گیس لوڈ مینجمنٹ پلان فوری تیار کرنے کا حکم،

اکتوبر 7, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.