نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کردی
بجلی کے بے تحاشا بلوں سے پریشان کراچی کی عوام اب بل میں کچھ ریلیف کی توقع کر سکتی ہے کیونکہ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے تحت نومبر کے لیے بجلی کے نرخوں میں 7.43 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا ہے۔
ٹیرف میں کمی کی منظوری 27 دسمبر 2022 کو عوامی سماعت کے بعد دی گئی۔
نیشنل پاور ریگولیٹر نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کے نرخ 7 روپے 4 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی درخواست کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں | نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ کر دیا
تاہم، کمی لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین، زرعی صارفین یا الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ اس سے قبل اکتوبر کے لیے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کی کمی کے ساتھ وصول کی گئی تھی