اپریل 16 2020: (جنرل رپورٹر) افسوسناک خبر ہے کہ نوشہرو فیروز میں شارٹ سرکٹ ہونے پر گھر میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دو بچے آگ میں جھلس کر جاں بحق ہو گئے- ان للہ و انا الیہ راجعون
پولیس زرائع کے مطابق گھر کی دوسری منزل میں آگ لگی اور یہ گھر ٹھارو شاہ کے کرنالی محلے میں واقع ہے-
زرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت کمرے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی اس وقت دو بچے جس میں سے ایک عمر آٹھ سال اور دوسرے کی عمر دس سال تھی آگ میں جھلسنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے-
واقع کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ضروری کئیر کے بعد لاش اہلخانہ کے سپرد کر دی جائے گی-