منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل مقرر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہزاد عطا الٰہی کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے منصور عثمان اعوان کو نیا اٹارنی جنرل آف پاکستان (اے جی پی) مقرر کر دیا ہے۔
ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر نے شہزاد عطا کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے جنہوں نے "ذاتی وجوہات” کی بناء پر گزشتہ ہفتے استعفی دے دیا تھا۔
بعد ازاں وزارت قانون و انصاف نے منصور اعوان کو نئے اے جی پی کے طور پر عہدہ دے دیا جبکہ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | آصف زرداری کی موت کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟
یہ بھی پڑھیں | انسداد دہشت گردی عدالت نے حسن نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
شہزاد عطا الہی مستعفی کیوں ہوئے؟
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اس سے قبل ایک نجی نیوز چینل کو بتایا تھا کہ شہزاد عطا الٰہی کو استعفیٰ دینے کے لیے کہا گیا ہے کیونکہ وہ بعض معاملات میں عدالتوں کے سامنے وفاقی حکومت کا موقف مضبوط انداز میں پیش نہیں کر سکے ہیں۔