اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

مندر پر حملہ کے الزام میں عدالت کا تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

عبدالرحمٰن وقار by عبدالرحمٰن وقار
اگست 6, 2021
in علاقائی خبریں
یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے

رحیم یار خان مندر کی بے حرمتی پر پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر چیف جسٹس گلزار احمد نے جمعہ کو پنجاب پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کے تمام ذمہ داروں کو گرفتار کرے۔ 

یاد رہے کہ چیف جسٹس نے ایم این اے اور سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار سے ملاقات کے بعد رحیم یار خان میں مندر پر حملے کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاٹھیوں اور نعروں سے لیس ہجوم نے بدھ کے روز بھونگ ، رحیم یار خان میں ایک ہندو مندر میں توڑ پھوڑ کی تھی۔ ہجوم کو ہندو عبادت گاہ میں نعرے لگاتے اور بتوں کی بے حرمتی کرتے دیکھا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں | بیوی کے مقابلے میں حسین کی حالت زیادہ ہونی چاہیے ، صداف کنول کے بیان پر مختلف تبصرے

اس واقعہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا  جس میں متعدد افراد کی جانب سے شدید تنقید کی گئی۔ جسٹس گلزار نے افسوسناک واقعے پر تشویش ظاہر کی تھی اور چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پی پنجاب کو عدالت عظمیٰ میں پیش ہونے اور واقعے سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کے لیے طلب کیا تھا۔

 آج سماعت کے دوران ، چیف جسٹس نے اس واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور حکام کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے نے دنیا بھر میں پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ پولیس اور انتظامیہ کیا کر رہی ہے؟  آئی جی پی انعام غنی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر اور اے ایس پی جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور انتظامیہ کی ترجیح مندر کے قریب 70 ہندو خاندانوں کو سیکورٹی فراہم کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  کراچی مٹھائی کی دکان پر گیس سلنڈر دھماکے سے تین افراد زخمی

ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس گلزار نے کہا کہ اگر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے تو انہیں نوکری ختم کر دینی چاہیے۔

عدالت کے ہوچھنے پر آئی جی انعام غنی نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک اس کیس کے سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیا ہے۔ اس پر چیف جسٹس گلزار نے کہا کہ عدالت کیس کے قانونی نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ 

چیف جسٹس نے مایوس ہو کر کہا کہ تین دن گزر گئے ، لیکن کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ جسٹس امین نے کہا کہ پولیس اپنی ڈیوٹی انجام دینے میں ناکام رہی ہے۔ اگر فورس میں پیشہ ور افسران ہوتے تو یہ مسئلہ اب تک حل ہو چکا ہوتا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس پر غور کرنا چاہیے کہ اس واقعے نے پاکستانی ہندوؤں کو کس طرح متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچئے کہ اگر مسجد پر حملہ ہوتا تو مسلمانوں کا کیا رد عمل ہوتا۔ انہوں نے ایک 8 سالہ ہندو لڑکے کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جسے پولیس نے گرفتار کیا۔

  جسٹس گلزار نے اس ایس ایچ او کو ہٹانے کا حکم دیا جس نے لڑکے کو گرفتار کیا اور سوال کیا کہ آپ کے خیال میں ایک 8 سالہ لڑکا مذہب کے بارے میں کتنا جانتا ہے؟

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار

عبدالرحمٰن وقار ایک سینئر صحافی اور کالم نگار ہیں جو ملکی سیاست، معیشت اور عالمی تعلقات پر گہرے تبصرے اور تجزیے کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ پندرہ سالوں سے پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی آئی اے کا 18 جون سے لاہور سے پیرس ڈائریکٹ فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے کا 18 جون سے لاہور سے پیرس ڈائریکٹ فلائٹس کا اعلان

مئی 18, 2025
پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

مئی 17, 2025
100 روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 50 کے نتائج

100 روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 50 کے نتائج

مئی 17, 2025
نادرا نے اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے لائف ٹائم شناختی کارڈ جاری کر دیا ہے

نادرا نے اعضاء عطیہ کرنے والوں کے لیے لائف ٹائم شناختی کارڈ جاری کر دیا ہے

مئی 16, 2025
ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا گیا ہے

ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا گیا ہے

مئی 16, 2025
اوپو a5، a5 5g اور a5x کی مکمل تفصیلات اور قیمت

اوپو A5، A5 5G اور A5x  پر لانچ کر دیے گئے

مئی 16, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی آئی اے کا 18 جون سے لاہور سے پیرس ڈائریکٹ فلائٹس کا اعلان

پی آئی اے کا 18 جون سے لاہور سے پیرس ڈائریکٹ فلائٹس کا اعلان

مئی 18, 2025
پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز، پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

مئی 17, 2025
100 روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 50 کے نتائج

100 روپے پرائز بانڈ قرعہ اندازی نمبر 50 کے نتائج

مئی 17, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے