مریم نواز لندن روانہ
پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی
نائب صدر مریم نواز بدھ کو لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) کے حکم پر اپنا پاسپورٹ ملنے کے بعد لندن روانہ ہوگئیں۔
مریم نواز کی ذاتی ملازمہ بھی ان کے ساتھ سفر کر رہی ہے۔
لندن روانگی سے قبل انہوں نے رائیونڈ میں اپنے دادا اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی۔
لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں
لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ان کی آمد پر لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائی کورٹ کا مریم نواز کو پاسپورٹ واپس دینے کا فیصلہ
یہ بھی پڑھیں | تحریک انصاف کا سپریم کورٹ سے آڈیو لیک پر تحقیقات کرنے مطالبہ
وہ دوحہ سے کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے لندن پہنچیں گی۔ وہ تین سال بعد اپنے والد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔
لاہور ہوئیکورٹ نے پاسپورٹ واپس کرنے کق حکم دیا تھا
قبل ازیں پیر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا جب لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کی رہنما کی جانب سے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی تھی۔