متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک دفعہ پھر مریخ پر جانے کا مشن ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ اماراتی زرائع کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میڈیا آفس نے اپنے سوشل میڈیا ہر جاری ایک بیان میں لکھا یے کہ امارات نے موسم خراب ہونے کی وجہ سے ایک دفعہ پھر مریخ جانے کا مشن موخر کر دیا ہے۔ مریخ کے مشن کی تاخیر کا فیصلہ اماراتی اور جاپانی اسپیس سینٹر حکام کے باہمی مشاورتی اجلاس میں کیا گیا ہے۔
زرائع کے مطابق ابتدا میں مشن "امید” جاپان کے اسپیس اسٹیشن سے کل بھیجا جانا تھا جبکہ موسم کی خرابی کی وجہ سے 2 دن کی تاخیر کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات وہ پہلا عرب ملک ہے جو مریخ کے مشن پر روانہ ہو گا۔