ایک وائرل ویڈیو اور تصویر سے متعلق حالیہ تنازع نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی جس کے مطابق اسلام آباد کی بیکری”Crusteez” ڈونٹ کے ورکر کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بے عزتی کے بعد سیل کر دی گئی ہے۔ تاہم، حقائق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔
اصل واقعہ میں، وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک ملازم چیف جسٹس سے بدتمیزی کر رہا تھا، لیکن جس شاپ کو سیل کیا گیا تھا، وہ Blue Area میں موجود شاپ نہیں بلکہ F-6 کے علاقے میں ہے اور اسے اینٹی ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کی بنا پر سیل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے واضح کیا کہ اس سیلنگ کا وائرل ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کی گئی تھی۔
اس وائرل ویڈیو کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کے حامیوں نے اپنی اپنی ویڈیوز شیئر کیں، جن میں بعض ویڈیوز میں ملازم کی باتیں سی جے پی کی تعریف میں دکھائی گئیں، جبکہ دیگر میں بدتمیزی کا الزام تھا۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ان ویڈیوز میں بھی ایڈیٹنگ اور ڈبنگ کے شواہد ملے ہیں۔