فیسبک سے پیسے کمائیں
فیسبک ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس سے لاکھوں لوگ آن لائن پیسے کما رہے ہیں۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے کسے کوئی جھٹلا نہیں سکتا ہے۔
لیکن آپ فیسبک سے پیسے کیسے کما سکتے ہیں؟ یا فیسبک سے کن طریقوں سے پیسے کمائے جا سکتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو 4 طریقے بتاتے ہیں۔
فیس بک پر پیسہ کمانے کے 3 طریقے
اول۔ دوران ویڈیو اشتہارات لگائیں (ایڈ مونیٹائزیشن)
بدقسمتی سے یہ آپشن فی الحال پاکستان میں موجود نہیں ہے تاہم آپ کسی بیرون ملک دوست کی مدد سے پیج کو مونیٹائز کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پاکستان میں آن لائن کمائی کے لئے 5 ایپس
یہ بھی پڑھیں | کیا آپ 2024 میں بھی واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے؟
دوران ویڈیو اشتہارات سامعین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرتے ہیں اور یوں ان کے کلکس سے آپ پیسے کما سکتے ہیں۔
دوم۔ اپنے پیج پر پیڈ سبسکرپشن شامل کریں۔
فین سبسکرپشنز کے ذریعے آپ مسلسل ماہانہ آمدنی پیدا کر سکتے ہیں۔ آپ کے فالورز جو پیڈ سبسکرپشن لیں گے ان سے آپ کو ماہانہ آمدنی ملے گی۔ یہ ان لوگوں کے بہترین ہے جو زیادہ تعداد میں پرسنل فین فالونگ رکھتے ہیں یا پیج پر کوئی لیکچر وغیرہ دیتے ہیں۔
سوم۔ برانڈز کے ساتھ کولابریٹ کریں
ایسے بہت سارے برانڈز ہیں جو نئے کسٹمرز تک پہنچنے اور برانڈ آگاہی بڑھانے کے لیے پیجز کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے برانڈز کے ساتھ کولابریٹ کریں اور ان کی ایڈ لگا کر پیسے حاصل کریں۔