ایپل کمپنی پراڈیکٹس کی ان ایپ خریداری پر ایپل کی جانب سے ایپ بنانے والوں سے 30 فیصد فیس لینا ہمیشہ سے ایک اہم مسئلہ رہا ہے جبکہ بہت سی کمپنیاں اس تیس فیصد فیس سے بچنے کے طریقے ڈھونڈتی رہتی ہیں۔
اس معاملے میں واضح مثال "ایپک” کمپنی ہے ، جس نے صارفین کو ایپ میں سے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اشیاء خریدنے کی اجازت دی۔ لیکن اس کے نتیجے میں اس ایپ کو ایپ اسٹور سے ہٹا دیا گیا تھا۔
فیس بک ، اور اس کے ذیلی ادارہ ، انسٹاگرام نے بھی اب ڈیجیٹل ایپ بنانے والوں کی اس فیس سے جان چھڑوانے کا ارادہ کیا ہے لیکن اس پر ایپل کی قانونی ٹیم کا کوئی غصہ سامنے نہیں آیا ہے۔ ایپل پراڈیکٹسجیسے آئی فون پر ڈیجیٹل لین دین ہوتے ہیں تو ایپل اس میں سے تیس فیصد لیتا ہے لیکن فیسبک اور انسٹاگرام کے نئے فیچر کے بعد ایپ بنانے والے ڈیجیٹل سیلر اب اس تیس فیصد ایپل فیس سے جان چھڑا پائیں گے۔
انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے سی این بی سی کو بتایا کہ یہاں بہت چھوٹ ہے۔ استثنی کے لئے آئی او ایس میں ہونے والے لین دین کے قواعد کی پابندی کرنی ہوگی … لیکن عام طور پر ہم تخلیق کاروں کو زندگی گزارنے اور سہولیات فراہم کرنے میں مدد کے دوسرے طریقے تلاش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں | کیا شعیب اختر نے ہانیہ عامر کے معاملے میں کچھ کہا ہے؟
ڈیجیٹل سامان کے بیچنے پر 30 فیصد کٹوتی سے بچنے کے لئے ، انسٹاگرام ایپ ڈیویلہورز کو ایپ سے باہر کے صارفین سے رابطہ قائم کرنے کے لئے دباؤ ڈال سکتا ہے جس سے وہ ایپل کی کمیشن فیس کو ختم کیا جا سکے گا اور یوں بھی کاروبار ہو سکے گا۔
فیس بک ممکنہ طور پر اجہ بنانے والوں کو استعمال کرنے کے لئے ایک فریم ورک تیار کرے گا جو تخلیق کاروں اور خود فیس بک دونوں کے لئے باہمی فائدہ مند ہوسکتا ہے ، جس کے زریعے فیسبک اپنی کمیشن فیس خود وصول کر سکے گا۔
سی این بی سی نے نوٹ کیا کہ فیس بک نے ابھی انکشاف نہیں کیا ہے کہ تخلیقین سے ایپل کے مقِابکے میں کیا کمی ہوگی۔ تاہم ، رپورٹ میں نوٹ کیا گیا ہے کہ کٹوتی 30 فیصد سے کم ہوگی۔ فیس بک کا فریم ورک صرف ان لوگوں کے لئے موجود ہوگا جو آرٹ ورک سے لے کر خدمات تک ڈیجیٹل مواد تیار کرتے ہیں۔