وزیراعظم عمران خان نے بھٹو اور شریف خاندان کو ملک کی بربادی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں خاندانوں نے ملکی دولت لوٹی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھٹو اور شریف خاندان نے اپنے وسائل کا غلط استعمال کیا ہے۔ دونوں خاندان سیاست نہیں خاندانی نظام قائم کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم کے وزراء آج گوادر کے مظاہرین سے بات کریں گے
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم آفس نے اوورسیز پاکستانی کو بچا لیا
” افغان جنگ ایک جنون تھا "
عمران خان نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہا کہ نائن الیون میں کوئی افغان شہری ملوث نہیں تھا۔ امریکا کا وہاں جنگ مسلط کرنا جنونی فعل تھا۔ افغانستان میں لاکھوں لوگ مدد کے منتظر ہیں، امریکا مدد کرے۔
” شہباز شریف منی لانڈرنگ کے سرغنہ ہیں "
معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چھوٹے ملازمین کے نام پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی لہذا شہباز شریف کو منی لانڈرنگ گینگ کا سرغنہ قرار دیا جائے۔ یہ بھی کہا گیا کہ نواز شریف ملزم نہیں مجرم ہیں، انہیں وطن واپس آنے دیں، کوٹ لکھپت جیل ان کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔