پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری پیر کی صبح دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔
ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے
ذرائع کے مطابق آصف زرداری کراچی سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے جہاں ان کا چند روز قیام ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین دبئی میں مختصر قیام کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی جرم ہے، مریم نواز
یہ بھی پڑھیں | حمزہ شہباز نے وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا
دوسری جانب سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی اچانک دبئی روانگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اچانک دبئی چلے گئے جہاں وہ اپنے غیر ملکی آقاؤں سے تازہ ہدایات لے سکتے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر ایسے وقت میں دبئی روانہ ہوئے جب پورا سندھ صوبہ مون سون کی بارشوں سے متاثر ہے۔