سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کے خلاف نئی سازش کا انکشاف کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئی سازش رچائی جا رہی ہے جسے عوام کی عدالت میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی (فارن) فنڈنگ کیس کے ذریعے سازش کی جا رہی ہے۔ ہم اس کے لیے تیار ہیں لیکن یکطرفہ کارروائی نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیں | چنگان کمپنی کی منی ‘ای وی’ لیومن کارن گاڑی سے متعلق جانئے
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی سازش کے تحت عمران خان کو نااہل اور پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے ہیں۔
اکیلے عمران خان کو دیوار سے لگا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے تھے ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اب کیا ہو گیا ہے۔ ملک کو بھنور سے نکالنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔ ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں اب بھاگ کیوں رہے ہیں۔