عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پیر کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,948 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ
پاکستان کی جیولری مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فی تولہ سونا 1,500 روپے مہنگا ہو کر 309,500 روپے کی نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,286 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 265,346 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات
سونے کی قیمتوں میں یہ مسلسل اضافہ عالمی اقتصادی حالات، افراطِ زر کے خدشات، اور کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ جیسے عوامل کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ سرمایہ کار مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کو ایک محفوظ اثاثہ سمجھتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔
عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بحالی
اس سے قبل، عالمی بلین مارکیٹ میں مختصر کمی کے بعد سونے کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی تھی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 6 ڈالر اضافے کے ساتھ 2,936 ڈالر تک پہنچ گئی تھی، جس کے بعد مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق، اگر موجودہ عالمی معاشی حالات برقرار رہے تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔