سندھ نے سکولز کی ٹائمنگ تبدیل کر دیں
سندھ بھر میں سردی کی شدت میں کمی کے بعد سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی مراکز کے سابقہ اوقات کو فوری طور پر بحال کر دیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن
جاری کئے گئے سرکلر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن/رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا ہے کہ چونکہ صوبے بھر میں سردی کی شدت میں کمی آئی ہے، اس لیے سرکلر… مورخہ: 25/1/2024 واپس لیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | کراچی: صرف خواتین کے لیے پنک بس سروس کا آغاز
یہ بھی پڑھیں | گورنر خیبرپختونخوا کا الیکشن کمیشن کو انتخابات سے قبل سیکیورٹی صورتحال پر غور کرنے کا مشورہ
سندھ میں اسکولوں کے اوقات کار
یاد رہے کہ 25 جنوری کو صوبائی محکمہ تعلیم نے شدید سردی کی لہر کے درمیان اسکول کھلنے کے نئے اوقات کا اعلان کیا تھا۔ پہلے کے سرکلر کے مطابق اسکولوں کے کھلنے کے اوقات صبح 8:30 بجے مقرر کیے گئے تھے۔