نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے منگل کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں | محکمہ تعلیم سندھ نے گھوسٹ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کردیا
یہ بھی پڑھیں | طالب علم بلال ناصر کے قتل کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان
حکومت سندھ نے 27 دسمبر 2022 (منگل) کو تمام دفاتر، اداروں، کارپوریشنوں اور مقامی اداروں کے لیے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر صوبہ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ صرف ضروری خدمات کے شعبے اور وہ لوگ جو کوویڈ19 اور سیلاب سے متعلق امدادی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، اپنا کام جاری رکھیں گے۔
سندھ میں 26 دسمبر کو کرسمس کی چھٹی
مزید برآں صوبے بھر میں کرسمس سے اگلے دن 26 دسمبر کو بھی صرف مسیحیوں کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔