دی گریٹ انڈین کپل شو (سیزن 3) کی تازہ قسط میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے سنگین طبی مسائل کا ذکر کیاہے جن میں دماغی اینیورزم، اے وی مالفارمیشن اور ٹرائی جیمینل نیورالجیا شامل ہیں۔
سلمان خان یہ انکشافات اپنی نئی فلم سکندر کی OTT ریلیز کے حوالے سے شو میں شرکت کے دوران کر رہے تھے۔ تاہم گفتگو کے دوران موضوع ان کی صحت کی طرف مڑ گیا اور انہوں نے بتایا کہ وہ 59 سال کی عمر میں بھی شدید جسمانی تکالیف کے باوجود مسلسل کام کر رہے ہیں۔
"ممیری پسلیاں فریکچر ہو چکی ہیں۔ مجھے ٹرائی جیمینل نیورالجیا ہے، میرے دماغ میں اینیورزم ہے، اور اے وی مالفارمیشن بھی ہے۔ اس کے باوجود میں کام جاری رکھے ہوئے ہوں،” سلمان خان نے کہا۔
یہ بیماریاں کیا ہیں؟
دماغی اینیورزم
یہ ایک خطرناک حالت ہے جس میں دماغ کی خون کی شریان پھول جاتی ہے یا غبارے کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ یہ بیماری اکثر بغیر علامات کے پیدا ہوتی ہے لیکن اگر پھٹ جائے تو دماغ میں خون رسنے لگتا ہے جسے ہیمرجک اسٹروک کہا جاتا ہے اور یہ جان لیوا ہو سکتا ہے۔
اے وی مالفارمیشن (Arteriovenous Malformation)
یہ ایک نایاب حالت ہے جس میں دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں خون کی شریانیں الجھ جاتی ہیں۔ اس سے خون سیدھا شریانوں سے رگوں میں چلا جاتا ہے اور کیپلریز کو بائی پاس کر دیتا ہے جو کہ خطرناک دباؤ، سردرد، دورے یا اندرونی خون بہنے کا سبب بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش