پنجاب میں رانا ثناء اللہ کے داخلے پر پابندی
پنجاب میں رانا ثناء اللہ کے داخلے پر پابندی سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے بدھ کو صوبے میں گورنر راج لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا کہ وزارت داخلہ میں گورنر راج لگانے کی سمری تیار کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں | آصف علی زرداری اچانک دبئی کیوں گئے؟ وجہ سامنے آ گئی
یہ بھی پڑھیں | خدا کے لئے عمران خان کو پاکستان دے دیں، اداکارہ حرا مانی
وزیر داخلہ نے کہا کہ ‘پنجاب میں میرے داخلے پر پابندی صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کی وجہ ہوگی’۔
19 جولائی کو پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی – پنجاب میں اپنی حکومت بنانے کے بعد اگلے ہفتے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور پنجاب کے وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے صوبے میں داخلے پر پابندی عائد کر سکتی ہے۔