اردو خبر

Facebook Youtube Instagram Newspaper Medium Reddit Tiktok X Twitter
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی کی خبریں
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی نیوز
  • بین اقوامی خبریں
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

دبئی مڈل ایسٹ انرجی 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

سمیرا طاہر by سمیرا طاہر
اپریل 8, 2025
in اہم خبریں, متحدہ عرب امارات
دبئی مڈل ایسٹ انرجی 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح

پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فیصل نیاز ترمذی نے پیر کے روز دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مڈل ایسٹ انرجی 2025 کے 49 ویں ایڈیشن کے دوران پاکستان پویلین کا افتتاح کیا ہے۔ 

 مڈل ایسٹ انرجی 2025 کو خطے کی سب سے بڑی توانائی کی نمائش سمجھا جاتا ہے جو 7 اپریل سے 9 اپریل تک جاری رہے گی۔ 

اس نمائش میں دنیا بھر سے 40,000 سے زائد توانائی کے ماہرین اور 1,600 بین الاقوامی نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ 

افتتاحی تقریب میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کاؤنسلر علی زیب خان اور دبئی پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین شبیر مرچنٹ بھی موجود تھے جبکہ پاکستانی نمائش کنندگان نے توانائی کے شعبے میں اپنی جدید ٹیکنالوجی اور انوویشن کو پیش کیا۔

پاکستان پویلین میں آٹھ نمایاں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت ہوئی ہے جو توانائی کے شعبے میں پانچ اہم شعبوں پر اپنی کاوشوں کی نمائش کر رہی ہیں جن میں سمارٹ سولیوشنز، صاف و قابل تجدید توانائی، بییک اپ جنریٹرز اور کرٹیکل پاور، ٹرانسمیشن اور ڈسٹریبیوشن  شامل ہیں۔ 

اس موقع پر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں کاوشوں پر فخر کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا پویلین عالمی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے اور اس کا فوکس سمارٹ انرجی سولیوشنز ، رینوویبل ٹیکنالوجیز اور پاور انفراسٹرکچر پر ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ مڈل ایسٹ انرجی جیسے عالمی پلیٹ فارم پاکستانی کاروباروں کو علم کے تبادلے، شراکت داریوں اور توانائی کے شعبے سے منسلک عالمی رہنماؤں کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم پاکستان کے توانائی کے شعبے کی عالمی سطح پر پہچان کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ خاص طور پر مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ جس میں متحدہ عرب امارات پاکستان کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایس سی او اجلاس: تحریک انصاف نے احتجاج ملتوی کر دیا

مڈل ایسٹ انرجی 2025 کی افتتاحی تقریب کی صدارت شیخ احمد بن سعید آل مکتوم دبئی سپریم کونسل آف انرجی کے چیئرمین نے کی۔

 نمائش میں 1,600 سے زائد توانائی فراہم کرنے والی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں

 اور 40,000 سے زائد عالمی توانائی کے ماہرین اور 500 سے زیادہ اہم خریدار دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا دورہ کریں گے۔

مجموعی طور پر مڈل ایسٹ انرجی 2025  توانائی کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے جہاں پاکستانی کمپنیاں نہ صرف اپنی انوویشنز پیش کر رہی ہیں بلکہ عالمی توانائی کے شعبے میں اپنی اہمیت کو بھی اجاگر کر رہی ہیں۔ اس نمائش کے ذریعے پاکستان توانائی کے شعبے میں نئی تجارتی راہیں تلاش کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کر رہا ہے۔

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر

سمیرا طاہر ایک نوجوان صحافی ہیں جو تفریح، میڈیا، اور شوبز کی دنیا پر خبریں اور تجزیے فراہم کرتی ہیں۔ وہ کئی معروف ویب سائٹس کے لیے لکھ چکی ہیں اور اپنی منفرد تحریری طرز کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

مئی 8, 2025
پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی اور 1 شہری شہید

پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی  اور 1 شہری شہید

مئی 8, 2025
بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

مئی 8, 2025
کیا کل اسکول بند رہیں گے ؟

کیا کل اسکول بند رہیں گے ؟

مئی 7, 2025
لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات ملتوی کر دیے

مئی 7, 2025
pubg mobile 3.8 update brings attack on titan crossover and new feature

پب جی موبائل 3.8 اپڈیٹ: اٹیک آن ٹائٹن کا اشتراک اور نئے فیچرز کا اضافہ

مئی 7, 2025

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

پی سی بی نے پی ایس ایل میچ ملتوی کر دیا

مئی 8, 2025
پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی اور 1 شہری شہید

پاکستان نے بھارت کے 25 ڈرون مار گرائے، 4 فوجی زخمی  اور 1 شہری شہید

مئی 8, 2025
بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

بھارت نے پاکستان پر اسرائیلی ہاروپ ڈرونز سے حملہ کیا ہے

مئی 8, 2025

ہمارے ساتھ رہئے

Facebook Youtube Instagram Newspaper X Twitter Medium Reddit Tiktok

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔اوکے