فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا اعلان
خواجہ آصف کا فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا اعلان
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو پارلیمنٹ میں طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں چھ سے آٹھ ماہ میں اضافہ ہوا ہے۔
فیض حمید کے کابل جانے پر تنقید
خواجہ آصف نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ستمبر 2021 میں کابل جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو ملک واپس لانے والوں کو اب پارلیمنٹ کے سامنے جواب دینا چاہیے۔
.یہ بھی پڑھیں | صدر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا
.یہ بھی پڑھیں | الیکشن کمیشن نے عارف علوی کی ’فوری ملاقات‘ کی دعوت ٹھکرا دی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید ستمبر 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے کابل گئے تھے۔
افغانستان میں کیا ہونے والا ہے
ایک رپورٹر نے جنرل فیض سے پوچھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ اب افغانستان میں کیا ہونے والا ہے۔تو فیض حمید نے جواب دیا کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
آئی ایس آئی کے سربراہ نے نامہ نگار سے کہا کہ فکر نہ کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ حالیہ شارع فیصل پر کے پی او آفس میں دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں 4 افراد شہید اور 18 زخمی ہوئے جب کہ تینوں دہشت گرد مارے گئے۔