وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اعلان کیا ہے کہ صرف 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بجلی کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے۔
سو بجلی یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف فراہم
لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب روشن گھرانہ پروگرام کے تحت ایک سو بجلی یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سو یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے اگست کے بل وصول نہیں کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں | وزیر اعظم شہباز شریف نے بند پاور پلانٹس کو دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا
یہ بھی پڑھیں | پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے ساتھ پیٹرول کے استعمال میں کمی
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مستحق افراد کو مفت سولر پینل فراہم کرے گی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے گندم پر دو سو ارب روپے کی سبسڈی دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دس کلو آٹے کے تھیلے پر ایک سو ساٹھ روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت صوبے میں کینسر کے مریضوں کو رجسٹر کرنے کے لیے ادویات فراہم کر رہی ہے۔