حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
وفاقی حکومت نے آج منگل کو اگلے پندرہ روزہ جائزے کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 19.95 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت 19 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے سے 272.95 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 19 روپے 90 پیسے اضافے سے 273 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں فوری طور پر لاگو ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدوں کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں | مسلم لیگ ن نے عبوری وزیر اعظم کے لیے اسحاق ڈار کے امیدوار ہونے کی تصدیق کر دی
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ قیمتوں میں اضافہ وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ تاہم وزیر خزانہ نے مٹی کے تیل یا لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کسی تبدیلی کا اعلان نہیں کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومتنے پیر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پندرہ روزہ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا جبکہ اس سلسلے میں منگل کی صبح تک مشاورت جاری رہی