سندھ بلدیاتی انتخابات
سندھ بلدیاتی انتخابات میں 727 امیدوار بلا مقابلہ منتخب
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے 16 اضلاع میں مختلف نشستوں کے لیے کم از کم 727 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
ایکشن کمیشن آف پاکستان کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی سے کل 7، حیدرآباد سے 410 اور ٹھٹھہ ڈویژن سے 310 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
انتخابات میں 17863 امیدوار آمنے سامنے
بلدیاتی انتخابات میں 17863 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ای سی پی کی جانب سے کل 8857 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 17863 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے
دریں اثناء کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ ڈویژن کے1 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل 49 امیدوار انتقال کرگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | پرویز الٰہی اور عمران خان کا پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم پر تبادلہ خیال
یہ بھی پڑھیں | پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی؛ چوہدری شجاعت
کاغذات نامزدگی کے بعد انتقال کرنے والے امیدوار
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل (یو سی) کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے 12 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد انتقال کر چکے ہیں۔
میونسپل کمیٹی اور یوسی وارڈ ممبران
اسی طرح ضلع کونسل، ٹاؤن کمیٹی، میونسپل کمیٹی اور یوسی وارڈ ممبران کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے 22 امیدوار بھی انتقال کر گئے۔
ای سی پی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کراچی ڈویژن کے 22 فوت شدہ امیدواروں میں سے نصف نے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
سرکاری اعداد و شمار
سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایک چیئرمین اور وائس چیئرمین کے امیدوار انتقال کرگئے اور ضلع وسطی اور مغربی اضلاع میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے چار امیدوار انتقال کرگئے جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں پانچ جنرل ممبران کے امیدوار انتقال کر گئے۔
بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہوں گے
کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا طویل انتظار 15 جنوری (اتوار) کو ہونا ہے جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے حتمی شکل دے دی ہے۔