Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی؛ چوہدری شجاعت

ذیشان خان by ذیشان خان
جنوری 9, 2023
in پاکستان کی سیاسی خبریں – حکومت، اپوزیشن اور انتخابی اپ ڈیٹس
چوہدری شجاعت

پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جائے گا۔ 

 جے یو آئی (ف) کے وفد نے سینیٹر عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں شجاعت کی لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ 

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور ملک خصوصاً پنجاب کی ابھرتی ہوئی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ملک میں قبل از وقت انتخابات

 اس موقع پر چوہدری شجاعت نے ملک میں قبل از وقت انتخابات کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا ہے۔

آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول میں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا ہے لہ یہ تمام صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ چیزوں کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے پر کارروائی کریں۔

 تمام سیاسی رہنما ملکی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔ ق لیگ کے صدر نے کہا کہ قیادت کو مہنگائی کے مسئلے کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

اجتماعی مسائل کو حل

انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کو اپنے سیاسی نعروں کو فروغ دینے کے بجائے عوام کو درپیش اجتماعی مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ 

 اپنی جانب سے مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نے ملک میں گالیوں کے کلچر کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کابینہ نے فوجی عدالتوں کے ٹرائل کی حمایت کر دی

یہ بھی پڑھیں | کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو شیڈول کے مطابق ہوں گے: ای سی پی

یہ بھی پڑھیں | عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی 

سیاست میں برداشت اور ہمدردی

 مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سیاست میں برداشت اور ہمدردی کا نام ہے۔ 

چوہدری سرور کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی پیشکش 

 سابق گورنر چوہدری محمد سرور کو پی پی پی اور مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی پیشکش کی گئی ہے۔ 

پی ٹی آئی کے سابق رہنما

 معاملے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے آج پی ٹی آئی کے سابق رہنما سے دو بار ملاقات کی اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی پیشکش کی ہے۔

 رپورٹس کی تصدیق کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ انہوں نے دو بار ملاقات کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل کی سیاست کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ 

یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات

 انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اپنی سیاست بچانے کی بجائے ملکی حالات پر توجہ دینی چاہیے۔

ذیشان خان

ذیشان خان

ذیشان خان ایک کرائم اور قانون سے متعلق رپورٹر ہیں جو نظامِ انصاف اور پولیس اصلاحات پر رپورٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں عدالتی نظام کی بہتری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی، اور عوامی انصاف کے موضوعات پر روشنی ڈالتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پاکستان پنشن سسٹم بحران

پاکستان پنشن سسٹم بحران: کروڑوں محنت کشوں کا غیر محفوظ بڑھاپا 

ستمبر 16, 2026
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ اقوامِ متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اعزاز کے لیے نامزد

ستمبر 16, 2026
انشورنس گارنٹی نئے قوانین

ایس ای سی پی کی انشورنس گارنٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین کی تجویز

ستمبر 16, 2026
بنگلہ دیش عوامی لیگ رہنما سزائے موت

بنگلہ دیشی عدالت کا شیخ حسینہ دور کے 7 سرکردہ رہنماؤں کوسزائے موت سنانے کا فیصلہ

ستمبر 16, 2026
خیبر پختونخوا اسکول ہفتہ وار تعطیلات

خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں دو ہفتہ وار چھٹیوں کے وائرل نوٹیفکیشن پر محکمہ تعلیم کی وضاحت

ستمبر 16, 2026
پاک انڈونیشیا بحری تعاون

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین مشترکہ دفاعی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کا تاریخی فیصلہ

ستمبر 16, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پاکستان پنشن سسٹم بحران

پاکستان پنشن سسٹم بحران: کروڑوں محنت کشوں کا غیر محفوظ بڑھاپا 

ستمبر 16, 2026
اپنی چھت اپنا گھر پروگرام

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ اقوامِ متحدہ کے یو این ہیبی ٹیٹ اعزاز کے لیے نامزد

ستمبر 16, 2026
انشورنس گارنٹی نئے قوانین

ایس ای سی پی کی انشورنس گارنٹی کو زیادہ محفوظ بنانے کے لیے نئے قوانین کی تجویز

ستمبر 16, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.