آئی فون بنانے والی عالمی ٹیک کمپنی ایپل تیزی سے دنیا بھر میں اپنی قدر کھو رہی ہے کیونکہ 2024 کے پہلے تین مہینوں میں آئی فون کی سیلز میں 10 فیصد کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایپل کی سیلز میں کمی کے ساتھ ہی سام سنگ دنیا بھر میں فروخت ہونے والی نمبر 1 اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔ جبکہ ایپل 17.3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
انٹرنیشنل ڈیٹا چیلنج میں ریسرچ ڈائریکٹر نبیلہ پوپل نے بتایا کہ اس سال ہم توقع کر رہے ہیں کہ اینڈرائیڈ آئی فون سے دوگنا زیادہ ترقی کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ جنوری سے مارچ کے دوران سمارٹ فون کی عالمی ترسیل میں 7.8 فیصد اضافے سے 289.4 ملین یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
زرائع کے مطابق Xiaomi اور Transsion جیسی چینی کمپنیاں بھی فون مارکیٹ میں تیزی سے حاصل کر رہی ہیں کیونکہ Xiaomi نے 2024 کے پہلے تین ماہ میں اپنی ترسیل میں 33.8 فیصد اضافہ کیا ہے جبکہ ٹرانسشن کی ترسیل میں 84.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی طرح چین میں ایپل کی آمدنی میں 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس سے کہیں زیادہ گرنے کا امکان ہے۔