عید الفطر مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے جسے بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے۔ عید کی خوشیوں میں مختلف تحائف کے تبادلے کے ساتھ ساتھ نئےکرنسی نوٹ بطورِ عیدی پیش کرنا بھی ایک پرانی روایت ہے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ہر سال نئے نوٹ جاری کرتا ہے لیکن اس سال پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر خبر گردش کررہی تھی کہ اس سال عید الفطر کے موقع پر کرنسی نوٹوں کی کمی کے باعث اسٹیٹ بینک نئے نوٹ جاری نہیں کرے گا۔
بروز منگل اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کیا ھے کہ یہ خبر بالکل بے بنیاد ھے ۔ بینک ہرسال کی طرح اس سال بھی عید الفطر 2025 کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کررہا ہے۔
اس ضمن میں اسٹیٹ بینک 27 ارب مالیت کے کرنسی نوٹس تقریباً 17,000 کمرشل بینک شاخوں کو جاری کرچکا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی شفافیت اور عوام میں منصفانہ تقسیم کےلیے ایک خاص کیش مانیٹرنگ ٹیم کو بھی تعینات کیا ھے جو کہ بینکو کی اس معاملہ میں جانچ پڑتال کرے گی۔
اسٹیٹ بینک نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی ھے کہ عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اے ٹی ایم مشینوں پر بھی اچھی کوالٹی کے نئے کرنسی نوٹ دستیاب ہوں گے۔