اگر آپ کو اب تک اسٹرابیری پسند نہیں تو اب آ جانی چاہیے کیونکہ اس کے جو فوائد ہم بتانے جا رہے ہیں وہ آپ کو چونکا دیں گے۔
اسٹرابیری ایک بہترین سپر فوڈ ہے جو غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں وٹامنز ہوتے ہیں۔
آئیے آج ہم اسٹابری کے 5 بڑے فوائد کا ذکر کرتے ہیں۔
اسٹرابیری خون پیدا کرتی ہے
اسٹرابیری میں وٹامن بی 9 بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹرابیری خون پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
خون کی کمی کی ایک بڑی وجہ وٹامن بی9 کی کمی ہوتی ہے جبکہ اٹابیری اس کمی کو دور کرتی ہے۔ حاملہ خواتین کو بالخصوص اسٹابیری کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔
اسٹرابیری دل کی صحت کے لئے مفید
اسٹابیری کے اندر موجود فائٹو کیمیکل بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔ یہ مرکبات آزاد ریڈیکلز کو ختم کرتے اور خون کی شریانوں کی سختی کو روکتے ہیں۔ اس سے بلڈ پریشر نارمل رہتا ہے اور مجموعی طور پر دل کی صحت میں بہتری آتی ہے۔
سٹرابیری میں فائبر کی بڑی مقدار ہوتی ہے جبکہ اس کے علاوہ وٹامن سی اور فولیٹ بھی ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں۔
اسٹرابیری دماغ کی بہتری میں فائدہ مند
اسٹرابیری میں موجود وٹامن سی ، آئوڈین، اور فائٹو کیمیکلز دماغی نظام کی بہتری میں بھرپور کردار کرتی ہے۔
یہ دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر کرتی ہے جس سے دماغی کام بہتر انداز میں کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اسٹرابیری دماغی خلیات کو فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتی ہے۔ مجموعی طور پر یہ دماغی صحت کے لئے بہت اچھا پھل ہے۔
اسٹرابیری قوت مدافعت میں اضافے کا باعث
وٹامن سی مدافعتی نظام کے لئے سب سے اہم ہوتا ہے جو کہ اسٹابری میں بڑی مقداد میں پایا جاتا ہے۔ اسٹرابیری وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔ مجموعی طور پر اسٹابیری کھانے سے قوت مدافعت میں بہتری آتی ہے۔
اسٹرابیری آنکھوں کے لئے مفید
اسٹرابیری میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات آنکھوں کے مرض موتیا کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
موتیا ایک آنکھوں کی بیماری ہے جس سے نظر میں خرابی آ جاتی ہے۔ آنکھوں کی بہتری میں بھی وٹامن سی کا بھرپور کردار ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر اسٹابری ہماری آنکھوں کی صحت کے لئے کافی مفید ہے۔