اسلام آباد، پشاور اور پاکستان کے دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے شہروں میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، ضلع سوات، شمالی وزیرستان اور اسلام آباد میں محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان کے علاقے ہندوکش میں بھی محسوس کیے گئے۔
یورپی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا علاقہ تھا۔
پاکستان کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق زلزلے کی گہرائی 187 کلومیٹر تھی۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
مارچ میں 6.8 شدت کے زلزلے نے پاکستان کے کچھ حصوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا جس میں دو خواتین سمیت نو افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور ساتھ ہی کئی عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں | لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کی شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم
یہ بھی پڑھیں | ٹی ایل پی کا “پاکستان بچاؤ مارچ” آج کراچی سے شروع ہو گا
لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، کوہاٹ، لکی مروت سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق اس وقت زلزلے کا مرکز افغانستان کا ہندوکش علاقہ تھا جب کہ اس کی گہرائی 180 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے پشاور، صوابی، لودھراں، ڈی جی خان، بہاولپور، اسکردو، کوہاٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاراچنار، نوشہرہ اور خانیوال میں بھی محسوس کیے گئے۔