اسرائیلی فوج کا غزہ کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج نے جمعہ کو مسلسل چوتھے روز بھی غزہ کی پٹی پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جس کے بعد فضائی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہوگئی ہے جن میں چھ بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چار روز سے جاری اسرائیلی فورسز کے فضائی حملوں میں چھ بچوں اور تین خواتین سمیت 31 افراد جاں بحق اور 32 بچوں اور 17 خواتین سمیت 93 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بیان وزارت کی جانب سے ایک فلسطینی کی ہلاکت کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جو شمالی غزہ میں اسرائیلی حملے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اسلامی جہاد تنظیم کے پانچ سینئر ارکان بھی مارے گئے۔
قبل ازیں، اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح سویرے فلسطینی "بشیر” خاندان کے ایک گھر کو تباہ کر دیا جب کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں | بلوچستان آپریشن میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 5 دہشتگرد ہلاک
یہ بھی پڑھیں | پاک فوج کا مارشل لاء کی افواہوں پر رد عمل آ گیا
دریں اثناء مسلح فلسطینی دھڑوں نے غزہ کی پٹی سے متصل اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر راکٹ سے چلنے والے دستی بموں سے جوابی حملہ کیا۔
غزہ مجاہدین کی جوابی کاروائی
اسرائیل کی قومی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق غزہ سے فائر کیا گیا ایک راکٹ وسطی اسرائیل کے شہر ریہووٹ میں ایک رہائشی عمارت پر گرا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فوری جنگ بندی پر زور دیا ہے لیکن اب تک اس میں ناکامی ہوئی ہے۔
فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں 160 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران الگ الگ حملوں میں کم از کم 20 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔