وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن نے حال ہی میں SkillBridge Apprenticeship Program Batch 2 کا اعلان کیا ہے جس کے تحت آئی ٹی کے نئے گریجویٹس کو تنخواہ کے ساتھ انڈسٹری کا عملی تجربہ حاصل کرنے اور حقیقی پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
اس پروگرام کا مقصد نوجوان پیشہ ور افراد کو کلاس روم تعلیم سے نکال کر عملی میدان میں لانا ہے جس کے لیے انہیں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB) میں رجسٹرڈ آئی ٹی اور آئی ٹی ایبلڈ سروسز کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا۔
اس اقدام کے ذریعے گریجویٹس اپنی تکنیکی مہارت، آن دی جاب انرجی اور مکمل عملی تجربہ حاصل کر سکیں گے جو پاکستان کے بڑھتے ہوئے آئی ٹی جاب مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد دے گا۔
تنخواہ کے ساتھ SkillBridge اپرنٹس شپ پروگرام
SkillBridge Apprenticeship Program Batch 2 کے تحت منتخب امیدواروں کو چھ ماہ کی تنخواہ کے ساتھ اپرنٹس شپ دی جائے گی۔ شرکا پاکستان بھر میں رجسٹرڈ آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کمپنیوں میں فل ٹائم کام کریں گے۔
اپرنٹس کو ہر ماہ 30,000 روپے تنخواہ دی جائے گی جبکہ وہ حقیقی پروجیکٹس، ٹیم ورک اور عملی ماحول میں کام کر کے قیمتی تجربہ حاصل کریں گے۔
یہ عملی نظام گریجویٹس کو یونیورسٹی سے باہر انڈسٹری کی اصل ورکنگ سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔
SkillBridge Apprenticeship Program کے لیے اہلیت
SkillBridge Apprenticeship Program Batch 2 میں درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو درج ذیل شرائط پوری کرنا ہوں گی:
ڈگری یا ٹرانسکرپٹ گزشتہ دو سال میں جاری ہوا ہو
کم از کم CGPA 2.5 ہو
آئی ٹی یا متعلقہ شعبے سے تعلق ہو
چھ ماہ فل ٹائم کام کرنے کی آمادگی
پروگرام کا دوسرا بیچ باضابطہ طور پر 20 فروری 2026 سے شروع ہوگا۔
SkillBridge Apprenticeship Program میں درخواست دینے کا طریقہ
SkillBridge Apprenticeship Program Batch 2 کے لیے آن لائن پورٹل 26 جنوری سے 10 فروری 2026 تک کھلا رہے گا۔
نئے امیدواروں کو پورٹل پر اکاؤنٹ بنانا ہوگا جبکہ پرانے صارفین کو لاگ اِن کر کے اپنا پروفائل اپڈیٹ کرنا ہوگا۔ درخواست کے مراحل یہ ہیں:
پروفائل بنانا
ریزیومے جمع کروانا
تعلیمی اسناد اپلوڈ کرنا
سی این آئی سی اپلوڈ کرنا
صرف مکمل اور اپڈیٹ درخواستیں ہی انتخاب کے لیے زیر غور آئیں گی۔
میزبان کمپنیوں کو دعوت
گریجویٹس کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر کی آئی ٹی اور آئی ٹی ایبلڈ سروسز کمپنیاں بھی SkillBridge Apprenticeship Program Batch 2 میں بطور میزبان شامل ہو سکتی ہیں۔
نئی کمپنیاں پورٹل پر رجسٹر ہوں
موجودہ کمپنیاں پروفائل اپڈیٹ کریں
چھ ماہ کے لیے فل ٹائم پلیسمنٹ فراہم کریں
یہ کمپنیاں اپرنٹس کی رہنمائی کریں گی اور انہیں حقیقی ورک پلیس تجربہ دیں گی۔






