PUBG موبائل نے باضابطہ طور پر اپنے PUBG موبائل esports roadmap 2026 کا اعلان کر دیا ہے جس میں آئندہ سال مسابقتی ایونٹس کے انعقاد کے طریقہ میں تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ اس منصوبے کا مقصد عالمی ٹورنامنٹس کو وسعت دینا اور مختلف ریجنز سے ٹیموں کی شمولیت میں اضافہ کرنا ہے۔
2026 میں PUBGموبائل Esportsکو دو سیزنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر سیزن میں قومی اور علاقائی کوالیفائرز ہوں گے جو بالآخر PUBG موبائل Global Open (PMGO) پر اختتام ہوں گے۔ KRAFTON کے مطابق دنیا کے آٹھ سے زائد ریجنز میں 30 سے زیادہ PUBG موبائل National Championship ایونٹس منعقد کیے جائیں گے۔ علاقائی فائنلز میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیمیں PMGO ٹورنامنٹس میں جگہ بنائیں گی۔
PMGO کے فارمیٹ میں بھی نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ اب سال میں صرف ایک کے بجائے دو Global Open ٹورنامنٹس ہوں گے۔ ان ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیمیں پوائنٹس حاصل کریں گی جو انہیں آگے چل کر PUBG موبائل Global Championship کے لیے کوالیفائی کرنے میں مدد دیں گے۔
پیشہ ور ٹیموں کو دعوتی کوالیفائرز کے ذریعے شامل کیا جائے گا جس کا انحصار 2025 کے مسابقت سیزن میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔
سال 2026 کا پہلا بڑا ایونٹ PUBG موبائل Global Open Season 1 ہوگا جو جنوب مشرقی ایشیا میں منعقد کیا جائے گا۔ تاہم اس کی حتمی لوکیشن کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں ٹیمیں 5 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کے لیے مقابلہ کریں گی۔
اس کے بعد PUBG موبائل World Cup کو دوبارہ متعارف کرایا جائے گا جو Esports World Cupکے تحت ریاض سعودی عرب میں منعقد ہوگا۔ اس ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ ڈالر ہوگی۔
سال کے آخری حصے میں PUBGموبائل Global Open Season 2 پاکستان میں منعقد کیا جائے گا جہاں انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر ہوگی۔
مسابقتی سیزن کے اختتام پر PUBG موبائل Global Championship ترکی میں منعقد ہوگی جس میں ٹیمیں مزید 30 لاکھ ڈالر کے لیے مقابلہ کریں گی۔
2026 میں ہونے والے چار بڑے ایونٹس کی مجموعی انعامی رقم 70 لاکھ ڈالر ہوگی۔
ٹورنامنٹس میں تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ PUBGموبائل ان گیم ٹورنامنٹ شرکت کے نظام اور آف لائن ایونٹس میں تفریحی پہلو کو بھی بہتر بنائے گا۔ KRAFTON تیسرے فریق کے ٹورنامنٹ آرگنائزرز کو سپورٹ کرنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کو مزید مضبوط بنا رہا ہے تاکہ منتظمین کے لیے باضابطہ ایونٹس منعقد کرنا اور درخواست دینا آسان ہو جائے۔
ادھر 2026 کے آغاز سے قبل، PUBG موبائل Global Championship 2025 Grand Finals اس وقت بینکاک تھائی لینڈ میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ تین روزہ ٹورنامنٹ 12 سے 14 دسمبر تک جاری رہے گا، جس میں 16 ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کے لیے مدمقابل ہیں۔
PUBG موبائل کے تمام میچز کو شائقین Twitch، YouTube اور TikTok پر PUBG موبائل کے آفیشل چینلز کے ذریعے براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔






