اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش بدھ کے روز کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ پولیس کے مطابق، جب ان کے اہل خانہ سے لاش وصول کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا۔
کراچی پولیس واقعے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے اور حمیرا اصغر کی لاش اس وقت مردہ خانے میں موجود ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ اداکارہ کے اہل خانہ نے ان سے لاش وصول کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے حمیرا سے کوئی تعلقات نہیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر اہل خانہ لاش وصول نہیں کرتے تو تدفین پولیس کی جانب سے کی جائے گی۔
اداکارہ حمیرا اصغر کی ’کئی روز پرانی لاش‘ کراچی کے فلیٹ سے برآمد، والد کا میت وصول کرنے سے انکار
— BBC News اردو (@BBCUrdu) July 9, 2025
تفصیلات: https://t.co/Th1qw1M88c pic.twitter.com/ZwCXWmSyO9
دوسری جانب حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے اور حتمی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجوہات سامنے لائی جائیں گی۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش منگل کے روز ڈی ایچ اے فیز 6 کے اتحاد کمرشل ایریا میں ان کے فلیٹ سے ملی تھی۔ پولیس افسر کے مطابق 35 سالہ اداکارہ گزشتہ سات سال سے اس فلیٹ میں تنہا مقیم تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے سال 2024 سے اب تک فلیٹ کا کرایہ ادا نہیں کیا جس پر مالک مکان نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی تھی۔ جب عدالت کے مقرر کردہ بیلف نے فلیٹ پر چھاپہ مارا تو اندر سے حمیرا کی گل سڑ چکی لاش برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش