اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

فلم ’’ایف1‘‘: ایک شاندار ریسنگ ڈرامہ

بلال رشید by بلال رشید
جولائی 1, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, فلم انڈسٹری کی خبریں – بالی ووڈ، لالی ووڈ اور نئی فلمیں
فلم ’’ایف1‘‘ایک شاندار ریسنگ ڈرامہ

فلم ’’ایف1: دی مووی‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں شائقینِ فلم اور موٹر اسپورٹس کے دیوانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ فلم نہ صرف ایک شاندار کھیلوں پر مبنی ڈرامہ ہے بلکہ اس میں جذبات، ایکشن اور ریئل ازم کا ایسا امتزاج پیش کیا گیا ہے جو اسے دیگر روایتی فلموں سے منفرد بناتا ہے۔ برڈ پِٹ نے فلم میں مرکزی کردار سَنی ہیز کا ادا کیا ہے جو ایک ریٹائرڈ امریکن فارمولا ون ڈرائیور ہے۔ سَنی تین دہائیوں بعد دوبارہ واپس آتا ہے تاکہ ایک ناکام فارمولا ون ٹیم اے پی ایکس جی پی کو بچا سکے جسے مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے فروخت کیا جا رہا ہوتا ہے۔ ٹیم کی واحد امید یہ ہے کہ وہ کم از کم ایک ریس جیتے۔

سَنی ہیز کا شراکت دار بنتا ہے جواشوا پیرس ایک نوجوان، مغرور مگر تیز ڈرائیورہے  جس کا کردار دامسن اِڈریس نے بخوبی نبھایا ہے۔ ان دونوں کے درمیان ابتدا میں شدید ٹکراؤ ہوتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے یکجا ہو جاتے ہیں۔ کہانی میں ریس کے دوران تکنیکی خرابیاں، مخالف ٹیموں کی سازشیں، حادثات اور اندرونی سیاست جیسے کئی موڑ آتے ہیں۔ فلم کا کلائمیکس ابوظہبی گرینڈ پری میں ہوتا ہے جہاں ہیز اپنی جیت قربان کر کے جواشوا کو کامیاب بناتا ہے اور آخرکار اپنے کیریئر کو عزت سے الوداع کہتا ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں کیری کونڈن نے ٹیم کی ٹیکنیکل ڈائریکٹر کا کردار نبھایا ہے  ہاویئر بارڈم نے ٹیم اونر کا اور ٹوبیاس مینزیس نے بورڈ ممبر کا کردار ادا کیا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں حقیقی فارمولا ون ڈرائیورز جیسے لیوس ہیملٹن، میکس ورسٹاپن اور شارل لیکلرک بھی شامل ہیں اور ٹیم مالکان جیسا کہ ٹوٹو وولف اور کرسچن ہورنر بھی حقیقی کرداروں میں دکھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئی ہیرو میرے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تھا، اس لیے مجھے پاکستان سے فواد خان کی ضرورت تھی: سونم کپور

فلم کی شوٹنگ نہایت اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ساتھ کی گئی ہے جس میں ایسے کیمرے استعمال ہوئے جو آئی فون چِپ پر بنے تھے اور انہیں اسپیشل طور پر فارمولا کارز میں فٹ کیا گیا تھا۔ ان ریسنگ سینز کو حقیقی فارمولا ون ویک اینڈز پر فلمایا گیا ہے جس سے فلم کی حقیقت پسندی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ویژول ایفیکٹس کا کام لندن اور ممبئی کی کمپنی "فرام اسٹور” نے کیا ہے اور مرسیڈیز نے فلم کے لیے چھ اسپیشل ایف1 اسٹائل کارز بھی بنائیں ۔

موسیقی کے حوالے سے ہانس زمر اور اسٹیو مزارو نے مل کر شاندار اسکور ترتیب دیا ہے  جس میں کلاسیکل آرکسٹرا اور الیکٹرانک بیٹس کو یکجا کیا گیا ہے  تاکہ انسان اور مشین کے درمیان ہم آہنگی کو ظاہر کیا جا سکے۔ ساتھ ہی مختلف معروف فنکاروں جیسے ڈوجا کیٹ، ایڈ شیرن، روزے، ٹیئسٹو اور ٹیٹ مک رائے کے گانے بھی فلم کا حصہ بنے۔

فلم کی مارکیٹنگ بھی بے مثال تھی۔ اس کے پہلے ٹیزر سے لے کر سپر بول اشتہار اور مکمل ٹریلر تک ہر پہلو کو شاندار طریقے سے پیش کیا گیا ہے ۔ مختلف مشہور برانڈز جیسے مرسیڈیز، مک لارن، ای اے اسپورٹس، ٹامی ہیل فگر ہاٹ ویلز اور ہائنیکن نے فلم کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔ یہاں تک کہ ایف ون ویڈیو گیم F1 25 میں بھی اے پی ایکس جی پی کی کار شامل کی گئی۔

فلم کے ہدایتکار جوزف کوسنزکی جنہوں نے "ٹاپ گن: میورک” بھی بنائی تھی نے کہا ہے  کہ فلم کو صرف گاڑیوں کے گرد نہیں بلکہ کرداروں کے جذباتی سفر پر مرکوز کیا گیا ہے ۔ پروڈیوسر جیری برک ہائمر نے انکشاف کیا ہے کہ فارمولا ون کو قائل کرنے میں تین سال لگے تاکہ وہ اپنی دنیا کو اس فلم کے ذریعے صحیح طریقے سے پیش کرنے دیں۔ لیوس ہیملٹن جو فلم کے شریک پروڈیوسر اور تکنیکی مشیر بھی ہیں نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تھے کہ فلم میں صرف رفتار نہیں بلکہ ایف ون کا روحانی پہلو بھی دکھایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  سینئر جج کو چیف جسٹس نہ بنایا تو احتجاج ہو گا: علی امین گنڈاپور

فلم کو تنقیدی طور پر بھی بے حد سراہا گیا ہے ۔ شائقین نے برڈ پِٹ کی پرفارمنس، ریسنگ کی حقیقت پسندی، زبردست سینماٹوگرافی اور جذباتی اسکرپٹ کو خوب سراہا ہے ۔ دنیا بھر میں فلم نے اپنے افتتاحی ویک اینڈ میں 144 ملین ڈالرز کا بزنس کیا ہے  اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ باکس آفس پر مزید کامیابی حاصل کرے گی۔

’’ایف1: دی مووی‘‘ نہ صرف موٹر اسپورٹس کے دیوانوں کے لیے بلکہ اُن تمام افراد کے لیے ایک متاثرکن کہانی ہے جو جذبے، لگن اور قربانی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ فلم دکھاتی ہے کہ اصل جیت صرف پوزیشن کی نہیں بلکہ کردار، خلوص اور ٹیم ورک کی ہوتی ہے۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

گاڑی کی رجسٹریشن چیک

گاڑی کی رجسٹریشن اور مالکانہ حقوق کی فوری تصدیق کے لیے 3 بہترین موبائل ایپس 

جون 26, 2026
وراثتی جائیداد کے لیے نادرا (NADRA) سے ڈیجیٹل جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ مکمل گائیڈ

وراثتی جائیداد کے لیے نادرا (NADRA) سے ڈیجیٹل جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ: مکمل گائیڈ

جون 27, 2026
پاکستانی بینک اکاؤنٹ بلاک ہونے کی صورت میں کیا کریں؟ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرانے کی مکمل گائیڈ

پاکستانی بینک اکاؤنٹ بلاک ہونے کی صورت میں کیا کریں؟ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرانے کی مکمل گائیڈ

جون 27, 2026
بجلی بل اوور بلنگ شکایت

اپنے بجلی کے ڈسٹری بیوشن بورڈ (DISCO) کے خلاف اوور بلنگ کی آفیشل شکایت درج کرانے کا طریقہ 

جون 26, 2026
آن لائن شاپنگ بینک کارڈز

انٹرنیشنل آن لائن شاپنگ کے لیے 4 بہترین پاکستانی بینک کارڈز (نئے %0.5 ٹیکس ریٹ کے ساتھ) 

جون 26, 2026
ائیر سیال کیبن کریو نوکریاں

ایئر سیال کا فیمیل کیبن کریو کے لیے واک ان انٹرویوز کا اعلان: مقامات، تاریخیں اور شرائط 

جون 26, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

گاڑی کی رجسٹریشن چیک

گاڑی کی رجسٹریشن اور مالکانہ حقوق کی فوری تصدیق کے لیے 3 بہترین موبائل ایپس 

جون 26, 2026
وراثتی جائیداد کے لیے نادرا (NADRA) سے ڈیجیٹل جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ مکمل گائیڈ

وراثتی جائیداد کے لیے نادرا (NADRA) سے ڈیجیٹل جانشینی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ: مکمل گائیڈ

جون 27, 2026
پاکستانی بینک اکاؤنٹ بلاک ہونے کی صورت میں کیا کریں؟ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرانے کی مکمل گائیڈ

پاکستانی بینک اکاؤنٹ بلاک ہونے کی صورت میں کیا کریں؟ اکاؤنٹ دوبارہ بحال کرانے کی مکمل گائیڈ

جون 27, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔