جرمنی یورپ کا ایک ترقی یافتہ ملک ہے جہاں معیارِ زندگی بلند ہے۔ جرمنی میں ہنر مند افراد کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےجس کی وجہ سے بہت سے پاکستانی وہاں ملازمت کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم 2025 میں پاکستان سے جرمن ورک ویزہ حاصل کرنے کا مکمل طریقہ بیان کریں گے۔
جرمن ورک ویزوں کی اقسام
ویزہ کی قسم | مقصد |
جاب سیكر ویزہ | جرمنی میں ملازمت تلاش کرنے کے لیے (مدت: 6 ماہ) |
ملازمت ویزہ | ملازمت کی پیشکش کے بعد جرمنی میں کام کرنے کے لیے |
EU بلو کارڈ | اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد کے لیے |
جرمن ورک ویزہ کی اہلیت کی بنیادی شرائط
جرمنی کے ورک ویزہ کے لیے درخواست دینے کے لیے:
آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہو
آپ کے پاس جرمنی کے آجر کی ملازمت کی پیشکش ہو
آپ کے پاس متعلقہ تعلیمی یا پیشہ ورانہ قابلیت ہو
آپ کے پاس مالی وسائل ہوں
آپ کا مجرمانہ ریکارڈ صاف ہو
آپ کے پاس صحت کی انشورنس ہو
جرمن ورک ویزہ درکار دستاویزات کی فہرست
دستاویز | تفصیل |
---|---|
پاسپورٹ | کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد، 2 خالی صفحات کے ساتھ |
جاب آفر / ایمپلائمنٹ کنٹریکٹ | جرمنی کے کسی مستند آجر کی جانب سے ملازمت کی پیشکش |
تعلیمی اسناد | ترجمہ شدہ سرٹیفکیٹس اور ڈگریاں |
سی وی / ریزیومے | تازہ ترین، مکمل تعلیمی و پیشہ ورانہ معلومات کے ساتھ |
کور لیٹر | جرمنی میں ملازمت کی خواہش اور مقصد بیان کریں |
سابقہ تجربہ | تجربہ کے لیٹرز، ریفرنسز یا ایمپلائمنٹ سرٹیفکیٹس |
صحت کی انشورنس | پاکستان یا جرمنی سے حاصل کردہ، مکمل قیام کی مدت کے لیے ضروری |
مالی وسائل کا ثبوت | حالیہ بینک اسٹیٹمنٹس یا تنخواہوں کی سلپس |
ویزہ درخواست فارم | مکمل طور پر بھرا ہوا اور دستخط شدہ |
ویزہ فیس کی رسید | €75 فیس ادا کرنے کی رسید |
تصاویر | جرمن ویزہ فوٹو کے معیار کے مطابق پاسپورٹ سائز تصاویر |
جرمن ورک ویزہ کے لیے درخواست دینے کا طریقہ
جاب آفر حاصل کریں
اگر آپ کے پاس نوکری نہیں ہے تو "جاب سیکر ویزہ” کے لیے اپلائی کریں۔
جاب تلاش کرنے والی ویب سائٹس:
تمام دستاویزات جمع کریں
جرمن سفارتخانے میں اپوائنٹمنٹ بک کریں
اسلام آباد یا کراچی میں جرمن سفارتخانے/قونصل خانے کی ویب سائٹ پر جا کر اپوائنٹمنٹ لیں۔
Website: https://pakistan.diplo.de
سفارتخانے جائیں (انٹرویو اور بایومیٹرکس)
وقت پر پہنچیں انٹرویو اور فنگر پرنٹس دیے جائیں گے۔
ویزا فیس ادا کریں
فیس: €75 (پاکستانی روپوں میں بھی ادا کی جا سکتی ہے)
فیصلے کا انتظار کریں
ویزہ پروسیسنگ کا وقت: 4 سے 8 ہفتے
ویزا ملنے کے بعد سفر کریں
ویزہ منظور ہونے کے بعد پاسپورٹ پر اسٹیکر لگے گا، پھر آپ جرمنی جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وہ ممالک جہاں وزٹ کے لئے پاکستانیوں کو ویزہ کی ضرورت نہیں