پاکستان کے مشہور کرکٹرز نے اس سال کے بگ بیش لیگ (BBL) کے اوورسیز ڈرافٹ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو بریسبین ہیٹ نے پہلی ترجیح کے طور پر منتخب کیا ہے۔ یہ ان کا BBL میں پہلا سیزن ہوگا اور وہ پورے سیزن کے لیے دستیاب ہوں گے جس کی وجہ سے تمام ٹیمیں انہیں منتخب کرنے کی خواہشمند تھیں۔
NUMBER ONE PICK🦅
— Brisbane Heat (@HeatBBL) June 19, 2025
With Pick Number One of the #BBL15 Draft, we’ve selected Pakistani fast bowler @iShaheenAfridi 🇵🇰🩵 pic.twitter.com/nIqMGofgc8
شاہین اب سپنسر جانسن، مائیکل نیسر اور زاویئر بارٹلیٹ کے ساتھ ایک مضبوط پیس اٹیک کا حصہ ہوں گے۔
حارث رؤف بھی ڈرافٹ کے مقبول کھلاڑی رہے۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے انہیں دوسرے نمبر پر چننے کی کوشش کی لیکن میلبورن اسٹارز نے اپنے ریٹین رائٹس استعمال کرتے ہوئے انہیں رکھا ہے۔
محمد رضوان جو دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں کو میلبورن رینیگیڈز نے چوتھے نمبر پر منتخب کیا ہے حالانکہ ان کے پاس پہلے سے ٹم سیفرٹ کی خدمات موجود تھیں۔
Rizwan, the Renegade! 😤❤️🖤
— Melbourne Renegades (@RenegadesBBL) June 19, 2025
We've gone WORLD-CLASS with Pick 3 in the #BBL15 Draft. pic.twitter.com/wno39UrFrk
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے تیسرے نمبر پر انگلینڈ کے لیفٹ آرم پیسر لوق ووڈ کو منتخب کرکے حیران کر دیا ہے جبکہ سڈنی سکسرز نے ساتویں نمبر پر سیم کرن کو چنا ہے۔ سڈنی تھنڈر نے لوکی فرگوسن کو ریٹین کیا ہے۔
پرتھ اسکورچرز نے فن ایلن (نیوزی لینڈ) اور ہوبارٹ ہریکینز نے کرس جارڈن (انگلینڈ) کو پہلے ہی سائن کر لیا تھا۔
حسن خان جو کہ ایک غیر کیپ شدہ امریکی آل راؤنڈر ہیں اور پچھلے سیزن میں صرف ایک میچ کھیل سکے،کو دوبارہ جلد منتخب کیا گیا ہے۔ وہ حال ہی میں MLC میں اچھی فارم میں ہیں۔
شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے 12ویں پِک پر چُنا ہے جو ان کی BBL کی چوتھی ٹیم ہوگی۔ وہ پہلے ہی ہیٹ، سکسرز اور ہریکینز کے لیے کھیل چکے ہیں۔
حسن علی کو تیسرے راؤنڈ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے منتخب کیا ہے۔
بی بی ایل 2025 ٹیمز کا مکمل انتخاب:
ایڈیلیڈ سٹرائیکرز: لوق ووڈ، جیمی اوورٹن، حسن علی
بریسبین ہیٹ: شاہین آفریدی، کولن منرو، ٹام آلسب
ہوبارٹ ہریکینز: کرس جارڈن، رشاد حسین، ریحان احمد
میلبورن رینیگیڈز: محمد رضوان، حسن خان، ٹم سیفرٹ
میلبورن اسٹارز: حارث رؤف، ٹام کرن، جو کلارک
پرتھ اسکورچرز: فن ایلن، لاری ایونز، ڈیوڈ پین
سڈنی سکسرز: سیم کرن، بابر اعظم، جعفر چوہان
سڈنی تھنڈر: لوکی فرگوسن، شاداب خان، سیم بلنگز