پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچز کا دوبارہ آغاز ہفتے کے روز ہواہے
جس کا آغاز پاکستان آرمی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ کیا گیا۔ یہ وقفہ بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایک ہفتے تک جاری رہا۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے اس میچ میں شرکت کی ہے
ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اننگز کے وقفے کے دوران بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے بہادر شہریوں اور سپاہیوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ کھلاڑیوں، شائقین اور تمام معزز مہمانوں نے مل کر اس خاموشی میں حصہ لیا۔
اس کے بعد مشہور گلوکار سحر علی بگا اور اسرار شاہ نے پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک جذباتی نغمہ پیش کیا۔
پی سی بی نے ایک اور اہم اعلان کیا کہ اتوار 18 مئی کو پاکستان آرمی کے نام منسوب کیا جائے گا تاکہ آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیاب تکمیل کا جشن منایا جا سکے۔
پی ایس ایل 10 کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث نو دن کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا گیا ہے