Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

استنبول میں 6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس، عمارتیں خالی کرالی گئیں

عدیل حسن by عدیل حسن
اپریل 23, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, بین الاقوامی خبریں – عالمی سیاست، جنگ، تنازعات اور سفارت کاری
استنبول میں 6.2 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس، عمارتیں خالی کرالی گئیں

 بدھ کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں  جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترکیہ کی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی AFAD کے مطابق یہ حالیہ برسوں میں شہر کو لگنے والا ایک طاقتور زلزلہ ہے۔

زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے عمارتوں سے باہر نکل کر محفوظ مقامات کا رخ کیا۔ استنبول یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ہے اور آبادی کا تخمینہ تقریباً 1 کروڑ 60 لاکھ ہے۔

AFAD کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 49 منٹ پر (پاکستانی وقت کے مطابق 2:49 بجے) آیا، جس کا مرکز سیلیوری کے علاقے میں تھا جو استنبول کے مغرب میں تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ زلزلے کی گہرائی 6.92 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترک نشریاتی ادارے TGRT نے رپورٹ کیا ہے کہ زلزلے کے دوران خوفزدہ ہو کر ایک شخص بالکونی سے چھلانگ لگانے کے باعث زخمی ہوگیاہے۔ 

آج کے دن  ترکیہ میں عام تعطیل تھی۔

AFAD نے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی متاثرہ یا کمزور عمارت میں داخل نہ ہوں کیونکہ مزید آفٹر شاکس کا خدشہ موجود ہے۔

دوسری جانب جرمن جیوفزیکل ریسرچ سینٹر (GFZ) نے بھی زلزلے کی تصدیق کی ہے تاہم اس کے مطابق شدت 6.02 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب پولیس کی جانب سے مری میں 371 نئی نوکریوں کا اعلان
عدیل حسن

عدیل حسن

عدیل حسن ایک اقتصادی نامہ نگار ہیں جو کاروباری ترقی اور شہری منڈیوں سے متعلق موضوعات پر لکھتے ہیں۔ ان کی رپورٹنگ ملکی معیشت، تجارتی رجحانات، اور کاروباری مواقع کے تجزیے پر مبنی ہوتی ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026
نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس

نادرا آن لائن اپائنٹمنٹ سروس: گھر بیٹھے وقت اور سینٹر بک کرنے کی سروس متعارف

ستمبر 8, 2026
ایس سی او سربراہی اجلاس سیکیورٹی بجٹ

ایس سی او سربراہی اجلاس:  سربراہی اجلاس کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری کے لیے فنڈز منظور

ستمبر 8, 2026
پاک کویت خارجہ مذاکرات

پاک کویت خارجہ مذاکرات: اسحاق ڈار اور کویتی وزیر میں اہم رابطہ 

ستمبر 8, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

بلدیاتی فنڈز کی قلت

ٹوٹتا انفراسٹرکچر اور مفلوج شہر: بلدیاتی فنڈز کی قلت کا انسانی المیہ

ستمبر 8, 2026
شارک مچھلی تحفظ ایکشن پلان

پاکستان کی تاریخ میں شارک مچھلیوں کے تحفظ کے لیے پہلے 10 سالہ قومی ایکشن پلان کا شاندار اعلان

ستمبر 8, 2026
پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ

پاک سعودی سائبر سکیورٹی معاہدہ: ریاض میں مشترکہ سائبر تحفظ اور مہارت کے تبادلے کے لیے ایم او یو پر دستخط

ستمبر 8, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.