اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر
  • آج سونے کی قیمت

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا

بلال رشید by بلال رشید
اپریل 21, 2025
in آج کی اہم خبریں – پاکستان اور دنیا کی سرخیاں اور بریکنگ نیوز, علاقائی اور صوبائی خبریں – پنجاب، سندھ، KPK اور بلوچستان
لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حق دار قرار دے دیا

اگر بیوی شوہر کے ناروا رویے یا ظلم کی وجہ سے خلع حاصل کرے تو اس کا حق مہرکا حق  واپس نہیں جاتا , لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے اپنے فیصلے میں کہا   ہے کہ اسلامی فقہ اور نکاح نامے کی شقوں کے مطابق شوہر اس وقت تک مہر ادا کرنے کا پابند ہے جب تک بیوی خُلع صرف اس بنیاد پر نہ لے کہ اسے شوہر ناپسند ہے اور شوہر پر کوئی الزام نہ ہو۔ زیرِ سماعت مقدمے میں بیوی نے شوہر کے ظالمانہ اور توہین آمیز رویے کے خلاف معتبر ثبوت پیش کیے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ چونکہ شوہر نے ان الزامات کی تردید نہیں کی اس لیے بیوی خُلع کی حقدار ہے۔

جج نے مزید کہا کہ خُلع کا تصور اسلام میں موجود ہے اور اس کا اطلاق نبی کریم ﷺ کے زمانے سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔ انہوں نے سورہ البقرہ کی آیات 228 اور 229 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا  ہے کہ خُلع کی بنیاد اسلامی تعلیمات پر ہے۔ ساتھ ہی جسٹس راحیل نے ایسے عدالتی فیصلوں کا حوالہ بھی دیا جن میں فرق واضح کیا گیا کہ اگر بیوی صرف ناپسندیدگی کی بنیاد پر خُلع لے تو مہر واپس کیا جا سکتا ہے لیکن اگر شوہر کا رویہ خراب ہو اور بیوی اس وجہ سے علیحدگی اختیار کرے تو وہ مہر کی مکمل حقدار رہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتوں کا فرض ہے کہ وہ ہر کیس کی تفصیل سے جانچ کریں اور اسی کے مطابق فیصلہ کریں کہ آیا مہر واپس ہونا چاہیے یا نہیں۔ اس مخصوص کیس میں عورت نے نو سال تک شادی نبھائی اور اپنی ذمہ داریاں پوری کیں لہٰذا اسے محروم کرنا ناانصافی ہوتی۔ آخر میں جج نے شوہر کی اپیل مسترد کر دی اور ساہیوال کی ماتحت عدالتوں کے اُن فیصلوں کو برقرار رکھا جنہوں نے بیوی کے حق میں فیصلہ دیا تھا.

یہ بھی پڑھیں:  اسلام آباد پولیس مقابلے میں ڈاکؤوں سے ن لیگی سینیٹر کا اسلحہ برآمد

یہ بھی پڑھیں : جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030

نئی پرائیویٹ حج پالیسی (2027-2030) منظور: بڑی تبدیلیاں اور عازمین کے پیسے کی حفاظت کا نیا نظام

جون 20, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو

فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو: پاکستان میں مفت اسٹریمنگ چینلز اور میچوں کے اوقات

جون 20, 2026
سولر پینل انسٹالیشن پاکستان

سولر پینل انسٹالیشن پاکستان: نیٹ میٹرنگ کے نئے قوانین اور 5 مہنگی غلطیاں

جون 20, 2026
پاکستان ای پاسپورٹ 2026

پاکستان ای پاسپورٹ 2026: نیا پاسپورٹ اپلائی کرنے کا طریقہ اور فیس کا نیا اسٹرکچر

جون 20, 2026
خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27

خیبر پختونخوا بجٹ 2026-27: عوام اور سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری

جون 20, 2026
انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈ

5 فیصد ٹیکس ختم ہونے کے بعد پاکستان کے 5 بہترین انٹرنیشنل ڈیبٹ کارڈز (جولائی 2026ء اپڈیٹ) 

جون 19, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پرائیویٹ حج پالیسی 2027-2030

نئی پرائیویٹ حج پالیسی (2027-2030) منظور: بڑی تبدیلیاں اور عازمین کے پیسے کی حفاظت کا نیا نظام

جون 20, 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو

فیفا ورلڈ کپ 2026 لائیو: پاکستان میں مفت اسٹریمنگ چینلز اور میچوں کے اوقات

جون 20, 2026
سولر پینل انسٹالیشن پاکستان

سولر پینل انسٹالیشن پاکستان: نیٹ میٹرنگ کے نئے قوانین اور 5 مہنگی غلطیاں

جون 20, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

ہم کوکیز استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم آپ کو ہماری ویب سائٹ پر بہترین تجربہ فراہم کریں۔ اگر آپ اس سائٹ کا استعمال جاری رکھتے ہیں تو ہم اس بات کو قبول کریں گے کہ آپ اس سے خوش ہیں۔