Skip to main content

اردو خبر

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users
urdu_khabar_logo
Menu
  • قومی نیوز
  • سیاست کی خبریں
  • کھیل کی خبریں
    • کرکٹ نیوز
  • بزنس کی خبریں
    • معیشت کی خبریں
    • ٹیکنالوجی
  • تفریح
    • فلمیں انڈسٹری نیوز
    • موسیقی
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • لائف سٹائل نیوز
    • صحت
    • سفر

جعفر ایکسپریس بحال: دہشت گرد حملے کے بعد سروس دوبارہ شروع  

بلال رشید by بلال رشید
مارچ 29, 2025
in Uncategorized
جعفر ایکسپریس کی بحالی: دہشت گرد حملے کے بعد سروس دوبارہ شروع

جعفر ایکسپریس نے 17 دن کی معطلی کے بعد جمعرات کی صبح دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کیا ہے۔ یہ معطلی بلوچستان کے بولان علاقے میں ایک المناک دہشت گرد حملے  کے بعد کی گئی تھی ۔ 

ٹرین کو دوبارہ پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے وقت خوبصورت جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ۔

وفاقی وزیر امیر مقام اور ریلوے حکام بھی موقع پر مسافروں کو الوداع کرنے کےلیے موجود تھے۔ 

جعفر ایکسپریس پاکستان کی واحد ٹرین ہے جو چاروں صوبوں سے گزرتی ہے- ٹرین اپنا 34 گھنٹے کا سفر مکمل کرتے ہوئے  جمعہ کی شام کوئٹہ پہنچی۔  

حکام کے مطابق 280 مسافروں نے سفر کے لیے سیٹیں بک کرائی تھیں جن میں 28 پشاور کے مسافر بھی شامل تھے۔   

عید کے موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے 29 مارچ کو کوئٹہ سے ایک خصوصی ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ پاکستان ریلوے نے اس خصوصی ٹرین کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ عوام کے لیے سفر کو زیادہ آسان اور سستا بنایا جا سکے۔   

 ٹرین کو 11 مارچ کو ایک دہشت گرد حملے میں ہائی جیک کیا گیا جس میں 26 مسافر شہید ہوگئے تھے۔  

تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جوابی آپریشن کیا اور تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔   

وفاقی وزیر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کی بحالی ایک مضبوط پیغام ہے کہ حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ملک کے اتحاد اور استحکام کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا۔   

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک پر کسی کو بلاک کرنے کا آسان طریقہ

وفاقی وزیر نے ریلوے پولیس میں 500 نئے اہلکاروں کی بھرتی کا اعلان کیاہے جن میں 70 فیصد بلوچستان سے بھارتی کیے جائیں گے۔ 

مزید 1,000 اہلکاروں کو دوسرے مرحلے میں فورس میں شامل کیا جائے گا۔

 تاکہ ریلوے کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔    

ریلوے حکام نے امیر مقام کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی اور یقین دلایا کہ مسافروں کی حفاظت اور مستقبل میں کسی بھی حملے کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

بلال رشید

بلال رشید

بلال رشید ایک شہری امور اور سیاسی تجزیہ کار ہیں جو مقامی طرزِ حکمرانی اور شہری ترقی کے معاملات پر تجزیہ پیش کرتے ہیں۔ ان کی تحریریں شہروں کی منصوبہ بندی، بلدیاتی سیاست اور عوامی مفاد سے متعلق موضوعات پر مبنی ہوتی ہیں۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ خبریں

پندرہ سو پرائز بانڈ قرعہ اندازی

راولپنڈی میں 750 روپے بانڈ کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری، 1,700 خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم ہوں گے

اکتوبر 2, 2026
پاکستان زرمبادلہ ذخائر اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 39 ملین ڈالر کا اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر 26.77 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار

اکتوبر 2, 2026
پنجاب یوتھ کلائمیٹ گرانٹس

عالمی بینک کا پاکستان کے لیے پیکیج، پنجاب 10 ملین ڈالر یوتھ کلائمیٹ ایکشن پراجیکٹ 

اکتوبر 1, 2026
پاکستان فارماسیوٹیکل مارکیٹ رپورٹ

دوا سازی کی صنعت کا ریکارڈ، پاکستان فارماسیوٹیکل مارکیٹ 1.25 ٹریلین روپے تک پہنچ گئیں

اکتوبر 1, 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ری برانڈنگ

وفاقی وزارتِ داخلہ کا سیکیورٹی ایکشن، این سی سی آئی اے کو سائبر پولیس میں تبدیل کرنے کا اسمارٹ پلان

اکتوبر 1, 2026
ایف بی آر ٹیکس ہدف بریک تھرو

ایف بی آر کا معاشی بریک تھرو، 3,053 ارب روپے کے ٹیکس ہدف سے 30 ارب روپے زائد کی وصولی

اکتوبر 1, 2026

اردو خبر ویب سائٹ عوام کے لئے مقامی اور ٹرینڈنگ خبروں کو شیئر کرنے کے لئے بنائی گئی ہے۔ یہاں آپ کیلئے تازہ ترین خبریں ، آراء ، شہ سرخیاں ، کہانیاں ، رجحانات اور بہت کچھ ہے۔ قومی واقعات اور تازہ ترین معلومات کے لئے سائٹ کو براؤز کریں

ہم سے رابطہ کریں
سائٹ کا نقشہ

  ہمارے بارے میں    |    پرائیویسی پالیسی    |    سروس کی شرائط

پندرہ سو پرائز بانڈ قرعہ اندازی

راولپنڈی میں 750 روپے بانڈ کی قرعہ اندازی کا شیڈول جاری، 1,700 خوش نصیبوں میں انعامات تقسیم ہوں گے

اکتوبر 2, 2026
پاکستان زرمبادلہ ذخائر اضافہ

اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں 39 ملین ڈالر کا اضافہ، زرمبادلہ کے ذخائر 26.77 ارب ڈالر کی سطح پر برقرار

اکتوبر 2, 2026
پنجاب یوتھ کلائمیٹ گرانٹس

عالمی بینک کا پاکستان کے لیے پیکیج، پنجاب 10 ملین ڈالر یوتھ کلائمیٹ ایکشن پراجیکٹ 

اکتوبر 1, 2026

ہمارے ساتھ رہئے

Blogger-b Quora Tiktok Medium Newspaper Instagram Youtube Facebook X Twitter Users

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.