کٹھل یا جیک فروٹ نامی منفرد پھل سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں لیکن اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سندھ میں اس کی باقاعدہ کاشت شروع کر دی گئی ہے۔
جیک فروٹ یا کٹھل نامی یہ پھل اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے اور یہ صرف ایک پھل ہی نہیں بلکہ اسے سبزی کے طور بھی پکا کر کھایا جاتا ہے۔
کٹھل کا وزن 2 سے 35 کلو تک ہوتا ہے اور اس کے اندر کیلشیم اور غذائیت کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے جس وجہ سے یہ پھل آج بھی مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔
زرعی ماہرین کے مطابق یہ پھل دیگر ممالک میں نا صرف سبزی بلکہ مشروبات کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے جیک فروٹ کی افادیت سامنے آنے پر اس پر کامیاب تجربات کیے اور اب سندھ کے ساحلی علاقوں میں اس کی باقاعدہ کاشت کاری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔